بلدیہ کورنگی روڈ کٹنگ کے معاملے میں سابق وزیر بلدیات کے کوآرڈینیٹر کے نام کی گونج

بلدیہ کورنگی روڈ کٹنگ کے معاملے میں سابق وزیر بلدیات کے کوآرڈینیٹر کے نام کی گونج

کروڑوں روپے کی خرد برد میں دائم نامی شخص ملوث

دائم سرکاری افسران پر اپنا رعب جھاڑتے رہتے ہیں

افسران، بلاوجہ دائم سے انڈر پریشر دکھائی دیتے ہیں

کراچی (رپورٹ:فرقان فاروقی) سابق وزیر بلدیات کے کوآرڈینیٹر دائم اب بھی اپنے آپ کو وزیر بلدیات کا کوآرڈینیٹر سمجھ رہے ہیں اور بلدیہ کورنگی میں اس بات کی عملی شکل دکھائ دے رہی ہے جہاں مختلف محکموں میں دائم نامی شخص نے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے جو کہ اسوقت سابق وزیر بلدیات سندھ محمد حسین کے کوآرڈینیٹر ہیں ایم اینڈای اور ایجوکیشن کے محکمے کو قابو کرنے کے بعد اب وہ محکمہ بی اینڈآر کو بھی قابو کرنے کے درپے ہیں، افسران پر رعب جھاڑنا اور انہیں دھونس دھمکیاں دینا دائم کا معمول بن چکا ہے جس پر افسران شدید غم وغصے کی کیفیت سے دوچار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بلدیہ کورنگی کے اعلی افسران کی سپورٹ نہ ہو تو دائم نامی شخص کو تگنی کا ناچ نچا سکتے ہیں ذرائع کے مطابق سابق وزیر بلدیات کی ایماء پر ان کے کوآرڈینیٹر دائم محکمہ بی اینڈآر کو قبضے میں لینے کی کوششوں میں مصروف ہیں، بلدیہ کورنگی کی جانب سے جو بڑی بڑی روڈ کٹنگ ہو رہی ہیں

 ان میں دائم ملوث ہیں ان روڈ کٹنگ کے ذریعے کروڑوں روپے بٹورے جارہے ہیں جس سے ضلع کورنگی کا انفراسٹرکچر بھی تباہی سے دوچار ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ رفیع بنگلوز شاہ فیصل کالونی میں غیر قانونی روڈ کٹنگ کو محکمہ بی اینڈآر نے رکوانے کی کوشش کی تو دائم نامی شخص نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے

 روڈ کٹنگ کو جاری رہنے دیا جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کس طرح بلدیہ کورنگی کے محکمہ جات کو اپنے قابو میں لئے ہوئے ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ عجیب بات دیکھنے کو مل رہی ہے ایک طرف

ایم کیوایم پاکستان اورپیپلز پارٹی میں قدرے دوری ہے اور بلدیاتی اداروں میں پیپلز پارٹی کا اثرورسوخ نظر آرہا ہے لیکن بلدیہ کورنگی میں سارا کنٹرول سابق وزیر بلدیات کے کوآرڈینیٹر کا ہے جسے کوئ چھیڑنے کو تیار نہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ انہیں سندھ حکومت کی پشت پناہی بھی حاصل ہے جو وہ دھڑلے سے ہر کام میں ہاتھ ڈال رہے ہیں اور انہیں پوچھنے والا کوئ نہیں ہے،دائم نامی نجی شخصیت میونسپل کمشنر لیول کے دفتر میں بیٹھ کر افسران پر رعب جھاڑ کر افسران کی تضحیک کر رہا ہے جو بغیر کسی اعلی سطحی پشت پناہی کے بغیر ممکن نہیں،

افسران شدید اذیت کا شکار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ اور کراچی کا درد رکھنے والے پیپلز پارٹی رہنما سعید غنی صاحب بلدیہ کورنگی کو پرائیویٹ شخصیات کے سرکاری کاموں میں بیجا مداخلت اور افسران وملازمین کے معاملات میں بیجا مداخلت کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے افسران کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اہم اداروں سے رابطے میں ہیں ضرورت پڑنے پر غیر قانونی شخصیات کیخلاف ثبوت فراہم کئے جائیں گے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں