میانمار کا روس سے سستے داموں پٹرول خریدنے کا فیصلہ

میانمار کا روس سے سستے داموں پٹرول خریدنے کا فیصلہ
میانمار نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر روس سے تیل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار میں گزشتہ برس جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر قابض ہونے والے فوجی حکمراں کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کے باعث روس سے سستے داموں تیل خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فوجی حکمراں کے ترجمان نے مزید کہا کہ روس سے ملنے والا پٹرول نہ صرف معیاری ہے بلکہ سستا بھی ہے۔ ہمارے ملک کو عالمی پابندیوں کی وجہ سے معاشی بحران کا سامنا ہے اس صورت حال کم قیمت تیل کی خریداری ضروری ہے۔

میانمار کے فوجی حکمراں من آنگ نے گزشتہ ماہ روس کا دورہ کیا تھا جس کے دوران تیل کی درآمد سے متعلق معاملات طے پائے تھے۔ اس کے علاوہ میانمار، چین اور روس کئ تعاون سے تیل کے کنوؤں کی تلاش کا کام بھی کرے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet