سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائی جاری

پاک فوج
ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائی جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کی ٹیمیں ڈی جی خان، راجن پور، نصیر آباد اور لسبیلہ میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں

پاک فوج کی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کر رہی ہیں اور سیلاب متاثرین کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب جنوبی پنجاب ریجن میں پی اے ایف کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں زور و شور سے جاری ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی بھر پور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی امدادی ٹیموں کی جانب سے چوبیس گھنٹے متاثرہ خاندانوں کو خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت 12155 پاؤنڈ کی بنیادی اشیائے خوردونوش ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کی پیرا میڈیکل ٹیم نے 939 مریضوں کا طبعی معائنہ بھی کیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے اہلکار خراب موسمی حالات کے باوجود سیلاب متاثرین کومدد فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet