رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے بلدیاتی ملازمین گھر کے کاموں پر لگا دئیے
محکمہ پارک بلدیہ کورنگی کے ملازمین ذاتی ملازمین کی طرح کام کرنے پر مجبور ہیں
محکمہ ایم اینڈای کو محمد حسین کے پی اے دائم نے اپنے کنٹرول میں کر رکھا ہے
دائم، ایم اینڈای کے دفتری امور میں غیر قانونی طور پر مداخلت کر رہے ہیں
ایم کیوایم پاکستان کے ایم پی اے اور ان کے حواری پارٹی بدنامی کی پرواہ کئے بغیر غیر قانونی کاموں میں ملوث
کراچی(رپورٹ:فرقان فاروقی)ایم کیوایم پاکستان کے ایم پی اے اور ان کے حواری تاحال وقت سے سبق سیکھنے کے بجائے پارٹی کو بدنام کرنے کے درپے ہیں، افسوسناک عمل یہ ہے کہ ان کا طرز عمل کسی طور بھی وڈیرے یا جاگیر دار سے کم نہیں ہے جو اپنے سے نیچے انسان کو انسان سمجھنے کو تیار نہیں ہیں بلدیہ کورنگی کی انتظامیہ بھی ایم پی اے اور ان کے حواریوں کو معاونت فراہم کر رہی’ ہے ذرائع کے مطابق ایم پی اے محمد حسین اب بھی اپنے آپ کو وزیر بلدیات سمجھ رہے ہیں بلدیہ کورنگی کے محکمہ پارک کے ملازمین سرکاری نوکری کرنے کے بجائے ان کے گھر کے کاموں پر معمور ہیں جن سے شب وروز نجی کام لئے جارہے ہیں جس پر دیگر ملازمین آہ وبکا کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پارک کے ملازمین کے نجی طور پر فرائض سر انجام دینے کی وجہ سے انہیں اضافی طور پر کام کرنا پڑ رہا ہے افسران زور زبردستی کر کے ان سے اضافی کام کروارہے ہیں جو کہ سراسر ناانصافی اور اپنی غلطیوں کو چھپانے کی کوشش ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بات یہاں تک ختم نہیں ہو جاتی مذکورہ ایم پی اے کے پی اے جس کا نام دائم ہے محکمہ ایم اینڈای کا خود ساختہ انچارج بنا ہوا ہے جبکہ وہ ایم اینڈای اور محکمہ پارک کو اپنی جاگیر سمجھ بیٹھے ہیں دونوں محکموں بالخصوص محکمہ ایم اینڈای میں کسے رکھنا ہے اور کسے نہیں رکھنا اور کونسا کام کیا جائے گا یا نہیں اس کا فیصلہ دائم نامی شخص کررہا ہے جس کا بلدیہ کورنگی سے کوئی واسطہ نہیں ہے لیکن وہ پرائیویٹ بیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں رقومات بٹورنا انہوں نے اپنا مقصد بنا رکھا ہے جو کہ ایم کیو ایم پاکستان کی پوزیشن کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے جلد ہی بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں ایسے میں ایسی ہی صورتحال رہتی ہے تو ایم کیو ایم پاکستان اپنے گڑھ سے بھی بلدیاتی انتخابات ہار سکتی ہے جہاں منتخب نمائندے اور ان کے کارندے مال بٹورو پالیسی پر عمل پیرا ہیں.



