بلدیہ کورنگی ایم اینڈای کرسی کے ساتھ فیول پر قبضہ جما نے والے گل بہروز عرف کرپشن بادشاہ کی داستانیں رقم ہونے لگی

بلدیہ کورنگی ایم اینڈای کرسی کے ساتھ فیول پر قبضہ جما نے والے گل بہروز عرف کرپشن بادشاہ کی داستانیں رقم ہونے لگی

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)کرپشن راجہ کا لقب پانے والے بلدیہ کورنگی کا ایک اور افسر بے نقاب ہو چکا ہے،گل بہروز نامی افسر ایکسئین ایم اینڈای نے فیول کا اضافی چارج اپنے پاس رکھتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے افسران کو فیول سے محروم کرتے ہوئے اعلی افسران کو اپنے وج میں کر رکھا ہے کیونکہ اعلی افسران کی جیبیں بھر کر انہیں خاموش رہنے پر مجبور بنادیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر شہریارگل معیمن کے دور میں بھی جعلی پیٹرول و ڈیزل کی م دو میں لاکھوں روپے بٹورنے والے گل بہروز ایک بار پھر اپنا کام دیکھانے میں مصروف،

ذرائع کے مطابق گل بہروز نامی افسر دو نمبر کاموں میں مہارت رکھتا ہے دونمبر کاموں کے ذریعے وہ اعلی افسران کو اپنے قابو میں رکھے ہوئے ہے اور افسران اس کے کہنے پر چل رہے ہیں اس چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہروز عرف کرپشن بادشاہ نے بلدیہ کورنگی کے افسران کے فیول بند کروارکھے ہیں یہی نہیں فیول بند ہیں پھر بھی لاکھوں کے بل بلدیہ کورنگی سے کلیئر کروائے جارہے ہیں جبکہ فیول کی مد میں گھپلا کر کے اعلی افسران کی جیبیں بھی گرم کی جارہی ہیں،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایم اینڈای کے شعبے میں اسٹریٹ لائٹس اور گاڑیوں کی مرمت کے نام پر کروڑوں روپے کا چونا لگایا جارہا ہے لیکن بلدیہ کورنگی کی اتھارٹی پیسے ملنے پر خاموش تماشائ بنی ہوئ ہے شہہ ملنے پر گل بہروز نامی افسر ہر گزرتے دن کے ساتھ کرپشن در کرپشن میں ملوث ہو رہا ہے ان کی کرپشن کی داستانیں رقم ہونے پر انہیں “کرپشن راجہ “کا خطاب بھی دیا جاچکا ہے، سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ جو کہ دعوے کرتا رہا ہے کہ وہ کرپٹ افسران کے خلاف کاروائیاں کرتا ہے لیکن گل بہروز نامی افسر کیخلاف زبانی شکایتوں کے ساتھ تحریری شکایتوں پر بھی نوٹس لینے سے گریزاں ہے کیونکہ بتایا جارہا ہے کہ انہیں سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کے افسران کی بھی آشیرباد حاصل ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں