جس طرح ملک کے لئے محبت اور جزبات رکھتے ہیں پاکستان کی طرف کوئی میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا۔ سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر الطاف احمد

جس طرح ملک کے لئے محبت اور جزبات رکھتے ہیں پاکستان کی طرف کوئی میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا۔ سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر الطاف احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر الطاف احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہمای نوجوان نسل خوب سے خوب تر بنائے گی۔ افواج پاکستان ملک کی حفاظت کے لئے ہمیشہ چاک و چوبند رہتی ہے۔ پاکستان کے نوجوان اور بچے جس طرح ملک کے لئے محبت اور جزبات رکھتے ہیں پاکستان کی طرف کوئی میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا۔ سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر الطاف احمد نے مزید کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

افواج پاکستان ملک کی سرحدوں کے ساتھ ہر ملک دشمن قوت ے ساممنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔ سچل رینجرز کے لیفٹنٹ کرنل آفتاب احمد نے کہا کہ پاکستان قربانیوں کے بعد بنا۔ اسکی ترقی کے لئے جزبہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ہماری فورسز دنیا کی بہترین فورسز میں سے ہیں۔ پاکستان کو گل و گلزار بنائیں گے۔ لیفٹنٹ کرنل آفتاب احمد سچل رینجرز نے یوم آزادی پر بچوں کے ٹیلنٹ کی تعریف کی۔ اورنگی ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر عباللہ بٹرا نے کہا کہ یوم آزادی کا دن عید سے کم نہیں۔ 75واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منارہے ہیں۔ عبداللہ بٹرا نے کہا کہ

 ہماری فورسز ہماری شان ہیں۔ عبالقادر تالپور ڈپٹی کمشنر غربی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ زندہ قومیں جشن آزادی منار تجدید عہد وفا کرتی ہیں۔ پاکستان کی سا لمیت کے لئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں۔ ایڈمنستریٹر کراچی شبیہ الحسن پاکستان ظریاتی ملک ہے۔ قائد اعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کام کام اور صرف کام کی ضرورت ہے۔ شبیہ الحسن ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربینے مذید کہا کہ پاکستانی قوم قابل فخر ہے۔ محمد رضوان خان پروجیکٹ ڈائریکٹر پاکستان کی حفاظت کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔ ہر پاکستانی ملک کی ترقی کے لئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرے۔ محمد رضوان خان پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی نے مذید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پوری قوم کو متحد ہوکر ہر باطل قوت کو شکست دینی ہے۔۔ علی محمد جان اسپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ

یوم آزادی کے دن پوری قوم کا جزبہ دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا۔ بچوں کا ٹیلنٹ قابل تعریف ہے۔ علی محمد جان اسپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پاکستان ایک گلدستے کی مانند ہے۔ جہاں تمام قومیں ملک کو بہتر سے بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ شہنیلہ خانزادہ نائب صدر آزاد رائٹرز فورم رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ خواتین بھی ملک کے لئے ہر اول دستہ ہے۔ خواتین بھی ملک کی ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گی۔ بی اماں کی طرح محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی ملک کے لئے جان نچھاور کی۔ ملک کو چار چاند لگائیں گے۔ قوموں کی ترقی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر ہوتی ہے۔ پاکستان کی باشعور عوام ملک کومثالی ملک بنائے گی۔ سفیر فاؤنڈیشن کے محمد عرفان نے کہا کہ آزادی نعمت ہے اسکی قدر کرتے ہوئے ہمیں آگے بڑھنا ہے افواج پاکستان کی قربانیاں انمٹ ہیں۔ محمد عرفان سفیر فاؤنڈیشن، نعمان عرف نومی اور دیگر نے اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے پروقار جشن آزادی کی تقریب سے خطاب، بریگیڈیئر الطاف احمد نے پرچم کشائی کی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں