سابق ڈی جی منظور قادر کے خلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد: 

نیب نے سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (سی بی سی اے) کے سابق ڈی جی منظور قادر اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے، ریفرنس میں منظور قادر، عبدالغنی مجید اور حسین مرزا سمیت 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان نے ملی بھگت کرکے نہرخیام کے علاقے میں دوپلاٹ بنائے، ان پلاٹوں کو مختلف لوگوں کو غیرقانونی طورپر الاٹ کیا گیا، ملزمان کے اس عمل سے قومی خزانے کو تین ارب روپے کا نقصان ہوا۔

copy tp:https://www.express.pk/story/1757768/1/

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں