
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو نصیب خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شپیزا لیگ میں دو ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا کہ اس دوران ایک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 شائق زخمی ہوگئے تاہم عملہ اور تمام کرکٹرز محفوظ رہے۔
A suicide blast took place inside a cricket stadium in Kabul, where a Shpageeza T20 Cricket League match was underway on Friday. As per initial reports, officials from the United Nations (UN) were present inside the stadium when the attack happened.
?pic.twitter.com/SesO1d3Qe0— Tushar ॐ♫₹ (@Tushar_KN) July 29, 2022
کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران کا کہنا ہے کہ دھماکہ دستی بم کے ذریعے کیا گیا جس کے بعد کھیل کو چند منٹوں کے لیے روک دیا گیا۔
واضح رہے کہ افغان طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ کوئی ٹورنامنٹ کھیلا جارہا ہو، اس ایونٹ میں آٹھ ٹیموں میں افغانستان کی قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔



