بلدیاتی الیکشن بھی آصف زردار ی، بلاول بھٹو کی قیادت میں کراچی حیدترآباد اور دیگر شہروں سے جیت کر مقبولیت ثابت کریں گے۔ سید سہیل عابدی

بلدیاتی الیکشن بھی آصف زردار ی، بلاول بھٹو کی قیادت میں کراچی حیدترآباد اور دیگر شہروں سے جیت کر مقبولیت ثابت کریں گے۔ سید سہیل عابدی

آصف زرداری ملک کے لئے نعمت ہیں انہوں نے اٹھارویں ترمیم اسمبلیوں پر لٹکتی اٹھاون ٹو بی کی تلوارکا خاتمہ انہوں نے کرایا۔سیدسہیل عابدی

کراچی(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع وسطی کی جانب سے سینئر ترین رہنما سید سہیل عابدی کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی 67ویں سالگرہ گلبرگ، یوسف پلازہ پر منائی گئی۔ سید سہیل عابدی، ایس ایم نقی سینئر رہنما پی پی پی، شہنیلہ خانزادہ، جمیلہ پٹھان، حمید میمن، عمار خان شارق ۔ آفاق الیاس کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔ ایس ایم نقی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر جیالوں کی بڑی تعداد علاقوہ عوام رہنما پی پی پی موجود تھے فضاء پی پی پی کے نعروں اور نغموں سے گونج اٹھی۔ سیہنئر ترین رہنما سید سہیل عابدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری ملک کے لئے نعمت ہیں انہوں نے اٹھارویں ترمیم اسمبلیوں پر لٹکتی اٹھاون ٹو بی کی تلوارکا خاتمہ انہوں نے کرایا۔سیدسہیل عابدی نے مذید کہا کہ ملک کو آئین پی پی پی نے قائد عوام ذالفقار علی بھٹو نے دیا۔

میثاق جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے دیا، بلاول نے ملک کی شاندار خارجہ پالیسی کی داغ بیل ڈالی۔ بلدیاتی الیکشن بھی آصف زردار ی، بلاول بھٹو کی قیادت میں کراچی حیدترآباد اور دیگر شہروں سے جیت کر مقبولیت ثابت کریں گے۔ سید سہیل عابدی سینئر ترین رہنما و امیدوار چیئرمین یو سی تھری گلبرگ سہیل عابدی کا آصف زرداری کی سالگرہ سے خطاب میں کہا کہ جمہوریت کی اصل محافظ پی پی پی ہے۔ سینئر رہنما پی پی پی و سماجی رہنما و تنظیم عزاداران پاکستان کے مرکزی صدر ایس ایم نقی نے کہا کہ ملک کی بنیادیں اور ملک میں قومی حکومت غیر یقینی کا خاتمہ آصف علی زرداری کی مرہون منت ہے۔ اگلی حکومت پی پی پی کی ہوگی۔ ایس ایم نقی سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی کا مذید کہنا تھا

 کہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے بے لوث خدمت کی ملک کو جمہوریت کی پٹڑی سے اتارنے کی ہر کوشش ناکام بنائی۔ مصنوعی بحران لا کر نیازی حکومت قومی جماعتوں پر حاوی نہیں ہوسکتی۔ ہم آصف علی زرداری کی طویل عمر اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ ایس ایم نقی نے کہا کہ پی پی پی عوام کے دلوں میں بستی ہے ہم اپنے قائدین پر فخر کرتے ہیں عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ حمید میمن سینئر رہنما پی پی پی نے کہا کہ کراچی کسی کی جاگیر نہیں رہا۔ پی پی پی کے جیالے ہر جگہ چھا چکے ہیں۔ آصف علی زرداری ہمارے سر کا تاج ہیں۔ حمید میمن نے مذید کہا کہ جبر ظلم اور بھٹو خاندان کی قربانیاں اسے ملک کی سب جماعتوں سے جدا کرتی ہیں۔پی پی پی کی رہنما اور آزاد رائٹرز فورم کی نائب صدر شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ کراچی کے عوام کے دل پی پی پی کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ میئر کراچی بھی پی پی پی کا ہوگا۔ آصف علی زرداری گیم چینجر ہیں بائیس کروڑ عوام انکی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ شہنیلہ خانزادہ نے مذید کہا کہ ہم انقلاب ہیں اور ملک میں پی پی پی ہی عوام کی اصل جماعت ہے۔ آفاق الیاس نے کہا کہ نوجوان قیادت بلاول بھٹو کا بازو ہے۔ گلبرگ سے اب جیالے منتخب ہوں گے۔ یو سی فور کے امیدوار چیئرمین آفاق الیاس کا سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ سے خطاب میں کہی۔ نوجوان پی پی پی رہنما عمار خان شارق نے کہا کہ نوجوانوں کی سوچ فکر اور بلاول بھٹو سے،محبت بڑھ چکی ہے جیالے ہونے پر فخر ہے۔ ووٹ بنک آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی امانت ہے۔ عمار خان شارق نے کہا کہ دو ہزار تئیس کا الیکشن ہو یا اگست کا بلدیاتی الیکشن پی پی پی ہی جیتے گی۔

کراچی میں یوسف پلازہ پر سید سہیل عابدی کی جانب سے آصف علی زرداری کی67ویں سالگرہ پر نثار عزیز آبادی، اسلم سومرو، شاہد بیگ، جاوید مغل، راشد خان، راؤ اشتیاق، عمیر میمن، دانش نوید، جمیلہ پٹھان، اریب، اسحاق برف والا، خضر، جیالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں