ایڈمنسٹریٹر سید شبیہ الحسن میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو بلدیہ غربی میں عوامی مسائل کےخاتمہ کیلئے رات دن مصروف

ایڈمنسٹریٹر سید شبیہ الحسن میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو بلدیہ غربی میں عوامی مسائل کےخاتمہ کیلئے رات دن مصروف


کراچی( پ ر)ایڈمنسٹریٹر سید شبیہ الحسن میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو بلدیہ غربی میں عوامی مسائل کےخاتمہ کیلئے رات دن مصروف مون سون برسات کے دوران بلدیہ غربی کی حدود میں موجودتمام ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کا کام مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل اور افراد ی قوت کو بروئے کار لایا جا رہا ہےاورنگی سرجانی اور مومن آباد مختلف مقامات میں افرادی قوت کے ذریعے جاری چوک نالوں کی صفائی کے کاموں کی نگرانی ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمشنر کررہے ہیں مون سون کے انتظامات کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات دیئے،نالوں کی صفائی کے دوران نکلنے والا کچرا و ملبہ فوراََ اٹھایا جائے، کچرہ روڈ پر پڑا رہنے نہ دیا جائے، گندگی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اورتعفن بھی پھیلتا ہے، جس سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، کچرا و ملبہ اٹھانے کے بعد چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیا جائے اور نکاسی آب کی شکایات کے خاتمہ کیلئے موجود دیگر مشنری کے علاوہ ڈیواٹرنگ پمپنگ مشینوں کو بھی تیار حالت میں رکھاجائے مرکزشکایت میں چاق و چوبند افسران وعملہ تعینات کیا جائے موقع پر افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن سے سرجانی ٹاؤن تک برساتی پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے ہر مقام پر تجربہ کار افسران و عملہ تعینات کیا گیا ہے مرکزی دفتر میں مرکز شکایات پر عملہ رات دن موجودہے ایڈ منسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ غربی نے افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی شکایات کے ازالہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی بلدیہ غربی کی جانب سے متفرق مقامات پر پودے لگانے کا آغاز بھی کردیا گیا ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں