ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ ومیونسپل کمشنر فہیم خان کی صدارت میں اجلاس
محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے منتظمین کی جانب سے مسائل کی نشاندہی

مسائل کے حل کیلئے پہلے سے کام جاری ہیں، مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے، رحمت اللہ شیخ
مختلف اداروں سے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، رحمت اللہ شیخ
جلوس ومجالس کے منتظمین براہ راست کمپلین مجھے بھیجیں، رحمت اللہ شیخ
مسائل کے حل کیلئے موجود ہیں، شکایات کا ازالہ ممکن بنانے کیلئے عذر پیش نہیں کرنا چاہتے، رحمت اللہ شیخ
سیوریج مسائل کے حل کیلئے واٹر بورڈ اپنا کردار ادا کرے، رحمت اللہ شیخ

محرم الحرام میں عزاداران کو ہر ممکن سہولیات پہنچانا اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں، فہیم خان
ہر موقع پر خدمات کی فراہمی سے بلدیہ شرقی کبھی پیچھے نہیں ہٹتی، فہیم خان

کراچی(پ ر )ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ اور میونسپل کمشنر فہیم خان کی صدارت میں محرم الحرام کے بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے جمشید زون کے کونسل ہال میں ایک اجلاس منعقد ہوا.
اجلاس میں جلوس ومجالس کی انتظامیہ سمیت بلدیہ شرقی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ، رینجرز وپولیس انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی.
اجلاس میں ضلع شرقی میں موجود امام بارگاہوں، جلوس ومجالس کے روٹس پر موجود مسائل کی نشاندہی کی گئ جس میں زیادہ تر مسائل سیوریج کے متعلق درج کروائے گئے جبکہ دیگر مسائل میں سڑکوں کی لیولنگ، اسٹریٹ لائٹس ودیگر مسائل کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس کے حل کیلئےموقع پر ہی احکامات صادر کئے گئے.

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے اس موقع پر کہا کہ دیر سے اجلاس کرنے کی وجہ مسلسل برسات تھی لیکن اپنے فرائض سے غافل نہیں تھے محرم الحرام کے حوالے سے کام شروع کر چکے ہیں، اجلاس کا مقصد آپکی رائے اور شکایات کا تجزیہ کرکے موجودمسائل کے حل کو یقینی بنانا ہے، ڈی ایم سی ایسٹ کی دسترس میں آنے والے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے جو مسائل دیگر اداروں سے متعلق ہیں انہیں حل کروانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی انہوں نے سیوریج مسائل کے حل کیلئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مسائل کے حل کیلئے فوری طور پراپنا کردار ادا کریں انہوں نے جلوس ومجالس کے منتظمین کو اپنا موبائل نمبر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے نمبر پر براہ راست میسیج کرکے شکایات درج کروائیں جس کا ازالہ ممکن بنایا جائے گا.
میونسپل کمشنر فہیم خان نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام میں عزاداران کی خدمت کیلئے حاضر ہیں ہر ممکن بلدیاتی خدمات پہنچانے کیلئے اپنا اولین کردار ادا کرینگے، بلدیہ شرقی بلدیاتی خدمات کیلئے ہر موقع پر دستیاب ہوتی ہے لہذا جو وقت دستیاب ہے اس میں شب وروز خدمات سر انجام دے کر عزاداران کو سہولیات پہنچائیں گے.

اجلاس میں سپریٹنڈنگ انجنئیرز مبین شیخ، سلمان میمن، ایگزیکٹیو انجنئیر اقبال ملاح،ایگزیکٹیو انجنئیرز سیوریج محمد اعجاز، مسعود کاظمی، ڈائریکٹرز حماد خان، توقیر عباس، ظفر اقبال، سہیل صادق ڈی ایس پی صادق رانا اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیرز، راشد فیاض، محمد ہارون اور رینجرز کے افسران موجود تھے.



