محرم الحرام کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے،فیض محمد شیخ

کراچی(پ ر)محرم الحرام کے موقع پر مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اور جلوس کی گذرگاہوں پر تعمیر ومرمت کے کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے تمام یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے ادارے علماء کرام اور منتظمین کی مشاورت سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی فیض محمد شیخ نے میونسپل کمشنر قاضی محمد اسلم کے ہمراہ محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سپرنٹنڈنگ انجینئر،تمام محکمہ جاتی افسران کے ساتھ ساتھ منتظمین بھی شریک تھے منتظمین نے محرم الحرام کے موقع پر انتظامیہ بلدیہ کیماڑی کی جانب سے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ بلدیہ کیماڑی کی حدود میں موجود تمام مساجدوامام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گذرگاہوں پر صفائی ستھرائی، روشنی کی فراہمی، سیوریج کے نظام کی بہتری اور تعمیر و مرمت کے حوالے سے مثالی اقدامات کیئے جائیں گے ایڈمنسٹریٹر نے منتظمین کو یقین دیہانی کراتے ہوئے کہا کہ منتظمین کی مشاورت سے تمام تر انتظامات کو قبل از وقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جائے گا۔



