حالات کے پیش نظر کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے گرلز اینڈ بوائز ہاسٹل کو خالی کروالیا گیا،غلام قادر تالپور

ڈپٹی کمشنر ویسٹ میر غلام قادر تالپور ہمدرد یونیورسٹی پہنچ گۓ ۔

ہمدرد یونیورسٹی انتظامیہ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ویسٹ میر غلام قادر تالپور کا پانی کے تیز بہاؤ کا جائزہ ۔

کراچی (پ ر ) حالیہ ہونے والی مون سون بارش کے تیسرے اسپیل میں تیز بارش کی وجہ سے ڈیم اوور فلو ہوگیا
ڈیم بھر جانے کی باعث پانی کا تیز بہاؤ ہمدرد ہونیورسٹی کی جانب ہوگیا ۔ پانی کگ تیز بہاؤ کی وجہ سے ہمدرد یونیورسٹی کی ایک دیوار بھی گر گئ اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ویسٹ میر غلام قادر تالپور نے فوراّ ہمدرد یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کیا اور متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ہمدرد یونیورسٹی پہنچ گۓ یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر ویسٹ کی آند کا خیر مقدم کیا اور انھیں جائے وقوع کا دوراہ کروایا یونیورسٹی انتظسمیہ کا کہنا تھا کہ ڈیم اوور فلو ہونے کی وجہ سے پانی کے بہاؤ کا رخ ہمدرد یونیورسٹی کی جانب مڑ گیا ہے ۔ڈپٹی کنشنر ویسٹ میر غلام قادر تالپور نے موقع پر پہنچ کر متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دیں ۔

متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کے فوری طور پر وسائل کو بروۓ کار لاتے ہوۓ کام کو مکمل کیا جاۓ ۔حالات کے پیش نظر کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لۓ گرلز اینڈ بوائز ہاسٹل کو خالی کروالیا گیا ڈپٹی کمشنر ویسٹ کا کہنا تھا کہ ہوسٹل خالی کروانے کا مقصد تعلیمی ادارے کے ساتھ انسانی زندگی کو بھی کوئ نقصان نہ اٹھانا پڑے ۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں