محرم الحرام میں جلوس کی گزرگاہ کے اطراف کسی بھی طرح کی کوئی گندگی یا سیوریج کی کمپلین نہ ملے،راجہ طارق

ڈپٹی کمشنر ایسٹ کا محرم الحرام کہ سلسلے امام بارگاہ اور جلوس کی گزرگاہ کے اطراف صفائ ستھرائی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اا عمیمہ سولنگی ، اسسٹنٹ کمشنر جمشیدٹاؤن ارسلان سلیم میٹنگ میں موجود ۔

ضلع شرقی کے ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ ضلعی انتظامیہ ، نشتر پارک منتظمین امام بارگاہ اور عزاداروں کی بڑی تعداد میں شرکت ۔

واٹر بورڈ ، سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ ، ایکسی این ڈی ایم سی ، ایس ای ڈی ایم سی ، متعلقہ اداروں کے ڈائریکٹران بھی موجود تھے ۔

کراچی ( پ ر ) ڈپٹی کمشنر ایسٹ راجہ طارق چانڈیو کا محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ میں موجود امام بارگاہوں اور جلوس کے گزرگاہوں کے حوالے ڈپٹی کمشنر ایسٹ آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا میٹنگ میں ایڈمنسٹریٹر شرقی رحمت اللہ شیخ ، منتظمین نشتر پارک ، منتظمین امام بارگاہ ، عزاداران ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اا ، اسسٹنٹ کمشنر جمشید کوارٹرز ارسلان سلیم کے علاوہ متعلقہ اداروں کے آفیشیلز نے شرکت کی میٹنگ کا مقصد امام بارگاہ کے اطراف صفائی ستھرائی ، روشنی ، پانی کی ضروریات اور دیگر امور کا جائزہ لینا تھا

ڈپٹی کمشنر ایسٹ راجہ طارق حسین نے بیشتر امام بارگاہوں کے اطراف میں صفائ ستھرائی کے سلسلے میں منتظمین کی جانب سے شکائیت پر موقع ہر ہی یدایت جاری کیں اور مسائل کو فوری حل کرنے کے لۓ متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو حکم دیا کی ۔جلوس کی گزرگاہ کے اطراف کسی بھی طرح کی کوئی گندگی یا سیوریج کی کمپلین نہ ملے ۔ ایڈمنسٹریٹر ضلع ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے مخاطب ہوتے ہوۓ کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ڈی ایم سی ایسٹ روشنی کے حوالے سے ٹرک بمع جنریٹر تیا ر کر رہے ہیں انشاء اللہ جلوس کی گزرگاہ پر جلوس کے ہمراہ ہماری گاڑی ساتھ ہو گی ۔
نشتر پارک پر اور اس کے اطراف رہ جانے والے کام کو فوری مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دی ۔عزاداران کو کسی بھی طرح کی پریشانی نہ ہونے پاۓ ۔روشنی ، صفائ ستھرائی اور دیگر سوک ایشوز کو فوری مکمل کیا جاۓ ۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں