چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کا بھی ضلع شرقی میں رات گئے نکاسی آب کے کاموں کا معائنہ

پی ٹی وی وگردونواح میں پانی کی نکاسی کے بعد مشینری وعملہ متعین رکھا جائے، سعید غنی

کراچی( پ ر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ افسران اور عملے کی انتھک محنت کے بعد ضلع شرقی کی بیش تر شاہراہیں مسلسل برسات کے بعد رواں دواں ہیں جبکہ وہ شاہراہیں جہاں پانی جمع ہے وہاں ڈی واٹرنگ پمپس ودیگر مشینری کی مدد سے نکاسی آب کو یقینی بنایا جارہا ہے، وزیر محنت وافرادی قوت سندھ سعید غنی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ ودیگر افسران کے ہمراہ ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں شکایات کے ازالے کے حوالے سے دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں نکاسی آب کے امور کو یقینی بنوایا انہوں نے پی ٹی وی اسٹیشن، نیوٹاؤن، یونیورسٹی روڈ سمیت گلشن اقبال بلاک اے میں نالے اور نکاسی آب کے کام کا معائنہ کیا.اس موقع پر انہوں نے نکاسی آب کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شرقی کا بیش تر حصہ کلئیر ہے لیکن فوری طور پر جہاں پانی جمع ہونے کی شکایات ہیں وہاں اضافی مشینری لگا کر نکاسی آب کے کام کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے انہوں نے گلشن اقبال بلاک اے میں نالے پر جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے نکاسی آب کیلئے ہر ممکن اقدام کو یقینی بنانا اچھا کام ہے دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے بھی کام کئے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بارشوں سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں اور سندھ حکومت برسات کے بعد نکاسی آب کے امور سر انجام دلوانے کیلئے کوششوں میں مصروف عمل ہے جس کا منہ بولتا ثبوت صوبائی وزراء، مشیران ایڈمنسٹریٹرز اور خود وزیراعلی سندھ کی سڑکوں اور علاقوں میں موجودگی ہے.ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے اس موقع پر کہا کہ رین ایمرجنسی کے دوران بلدیہ شرقی کے افسران وعملہ متحرک ہے، کل سے تاحال نکاسی آب کیلئے سڑکوں اور علاقوں میں موجود ہیں جس کی بدولت صورتحال کنٹرول میں ہے، مسلسل برسات کے دوران نکاسی آب کے امور سر انجام دئیے گئے ضلع شرقی کی بیش تر شاہراہیں رواں دواں ہیں اور جو رہ گئی ہیں وہ مزید برسات نہ ہونے کی صورت میں چند گھنٹوں میں کلئیر ہوجائیں گی، انہوں نے مزید کہاکہ برسات میں ڈی ایم سی ایسٹ ہر وہ اقدامات کر رہی ہے جو دسترس میں ہے یہاں تک کوشش کی ہے کہ اپنے طور پر وہ کام بھی کر لئے جائیں جو کہ ہماری ذمہ داری میں نہیں آتے کیونکہ مقصد عوام کو پریشانی سے بچانا ہے.رات گئے چیف سیکریٹری سندھ محمد سہیل راجپوت نے بھی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ طارق چانڈیو ودیگر کے ہمراہ ضلع شرقی کا دورہ کیا اور ازخود نکاسی آب کے کاموں کا معائنہ کرنے کے ساتھ ضروری احکامات جاری کئے۔
مذکورہ دوروں کے دوران سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ، سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈآر سلمان میمن، ڈائریکٹرز توقیر عباس، حماد خان، انچارج راؤ شمشاد، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیرز محمد ہارون، راشد فیاض موجود تھے.



