
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ویب سائٹ نے مزید لکھا کہ ایک سیاسی رہنما نے وزیراعظم کے کان میں سرگوشی کی جس کے بعد وزیراعظم صاحب کا موڈ بدلا اور انہوں نے آئیں بائیں شائیں کرکے پریس کانفرنس ختم کردی۔اس طنزیہ آرٹیکل کو بھارتی میڈیا سچی خبر سمجھ بیٹھا اور بھارت کی ایک صحافی آرتی ٹکو سنگھ نے اپنے نام سے یہ خبر اپنی نیوز ایجنسی آئی اے این ایس پر شائع کروادی جس میں کہا گیا کہ پاکستانی وزیراعظم نے فاش غلطی کرتے ہوئے کورونا کیسز کا چارٹ الٹا پکڑ کر ملک میں کورونا کیسز کے بڑھنے کی رفتار کو قابو کرنے کا دعوی کرلیا ۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اسی خبر میں نیچے پاکستانی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے طنزیہ آرٹیکل کا نام بتا کر سارا کا سارا مواد جو مذاق میں لکھا گیا تحریر کردیا اور آخر میں لکھا گیا کہ عمران خان پریس کانفرنسز کے دوران اس طرح کی غلطیاں اکثر کرتے ہیں اور وہ متعد د بار غلط واقعات بھی اپنی پریس کانفرنس کے دوران شامل کرلیتے ہیں۔
آئی ایین ایس پر اس خبر کے شائع ہونے کے بعد بھارت کے متعدد نیوز میڈیا آوٹ لیٹس پر بھی یہ خبر گردش کرنا شروع ہوگئی لیکن جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر پہنچی تو اس پر صرف پاکستان ہی نہیں خود بھارت کے اندر سے خوب مذاق بنایا گیا، اور بہت سی نیوز ویب سائٹس نے بھی آئی اے این ایس کی اس غلطی پر بلاگز لکھے۔



