عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس، 186 ارکان شریک

عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس
پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ آج چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے پی ٹی آئی اور ق لیگ پنجاب کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 186 ارکان شریک ہوئے۔

اس حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ ‏لاہور کے مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی اور ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں 186 اراکین شریک ہوئے۔

شہباز گل نے بھی ٹوئٹ کی کہ ’اللہ کا شکر 186 ، اس وقت تمام ارکان کپتان کی تقریر سن رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب کل پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ ن لیگ کی جانب سے حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی و ق لیگ کے متفقہ امیدوار پرویز الہیٰ ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet