ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ ومیونسپل کمشنر فہیم خان نے افسران کو متوقع برسات سے نمٹنے کی ہدایات

کراچی(پ ر) کراچی میں محکمہ موسمیات کی جانب سے برسات کی مزید پیشن گوئ کے بعد بلدیہ شرقی دوبارہ متحرک ہے جس پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ اور میونسپل کمشنر فہیم خان کی ہدایت پر متوقع برسات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ڈائریکٹر ڈی ایم، توقیر عباس کو رین ایمرجنسی کے حوالے سے فوکل پرسن مقرر کیا ہے جو برسات کے حوالےسے کئے جانے والے اقدامات کی نگرانی کرنے کے ساتھ ضرورت کے مطابق اقدامات کریں گے،شمشاد علی راؤ انچارج ٹریکٹر ٹرالیز، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیرز راشد فیاض گلشن اقبال زون اور شہباز حسین جمشید زون میں فوکل پرسن کی معاونت کریں گے، رین ایمرجنسی کے حوالے سے شکایات گلشن اقبال زون کے مکین 021-99230355-59 تک اور جمشید زون کے مکین 021-99225111 پر درج کرواسکتے ہیں.
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متوقع برسات سے نمٹنے کیلئے افسران بمعہ عملے کیلئے مکمل طور پر متحرک رہیں اور برسات ہونے کے بعد برسات سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی میں نکاسی آب کے امور کو بہتر بنانے کیلئے مزید پانچ ڈی واٹرنگ پمپس کا اضافہ کیا ہے اب افسران کا کام ہے کہ وہ ان پمپس کی مدد سے نکاسی آب میں بہتری لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈآر سلمان میمن کو ہدایت کی ہے کہ جس طرح انہوں نے پچھلی برساتوں میں نکاسی آب کیلئے اہم کردار ادا کیا آئندہ برسات میں بھی وہ ہی کردار ادا کریں تاکہ عوام کو ریلیف پہنچانے میں معاونت فراہم کی جاسکے



