
روسی صحافی دمتری موراتوف نے جنگ کے باعث بے گھر ہوجانے والے پناہ گزین یوکرینی بچوں کی مدد کے لیے اپنا میڈل 10 کروڑ 35 لاکھ ڈالر میں نیلام کردیا۔
پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر نیویارک میں نیلامی کا اہتمام کرنے والے ادارے ’ہیریٹیج آکشن‘ کی جانب سے کہا گیا کہ اس نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم یوکرین کے بے گھر بچوں کے لیے یونیسیف کے انسانی ہمدردی کے اقدامات کو فائدہ پہنچائے گی۔
نووایا گیزیٹا‘ اخبار کے چیف ایڈیٹر دمتری موراتوف کے نوبل میڈل کی نیلامی نے ماضی میں نیلام کیے گئے کسی بھی نوبل میڈل کی فروخت کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، اس سے قبل نیلام کیے گئے نوبل میڈلز کی زیادہ سے زیادہ رقم 50 لاکھ ڈالر سے بھی کم تھی۔



