بلدیہ کیماڑی میں نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جائے، فیض محمد شیخ

کراچی(پ ر) ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ کیماڑی فیض محمد شیخ نے کہا ہے کہ بلدیہ کیماڑی میں نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائٹ زون میٹرویل میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی اورکچرے کی منتقلی کیلئے افراد ی قوت کے استعمال اور جہاں جہاں برساتی پانی جمع ہے وہاں فوری طور پر نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام یونین کمیٹیوں میں عملے کی سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے بلدیہ کیماڑی کی حدود میں موجود مساجد،امام بارگاہوں،اسکول و کالجز،مارکیٹوں اور ہسپتالوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور چونے و جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے خصوصا بلدیہ کیماڑی کی حدود میں جہاں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پولنگ اسٹیشن بنائیں گئے ہیں صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے جاری صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے حوالہ سے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام زونوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جارہا ہے بلدیہ کیماڑی کی حدود میں موجود ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے افسران وعملہ رات دن جدوجہد میں مصروف عمل ہیں بعدازاں ایڈمنسٹریٹر نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور پمپنگ اسٹیشن کی صفائی کے فوری احکامات دئیے اس موقع پر انکے ہمراہ ایکسین سائٹ پیر شوکت اور ڈائریکٹر پارکس فہد عباسی بھی موجود تھے۔



