
ایران،روس اورترکی کے سربراہوں نے شام تنازع پر سہ فریقی امن مذاکرات میں شرکت کی جس میں شام کے تنازع کے سیاسی حل کی حمایت پر زور دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایران میں شام تنازع پر سہ فریقی امن مذاکرات میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شرکت کی۔
مذاکرات میں تینوں ملکوں کے سربراہوں نے شام کے تنازع کے سیاسی حل کی حمایت پر زور دیا۔



