بلدیاتی انتخابات کی آمد نزدیک

24 جولائی کو منعقدہ بلدیاتی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنانا شروع کر دیا
بلدیاتی امیدواروں کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کڑی نگرانی

کراچی کو بدنمائ کا شکار کرنے والے عمل کی بھی بیخ کنی
کراچی سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے پینا فلیکس ودیگر اشتہاری مواد ہٹانا شروع کر دیا
قانونی اشتہارات پر آویزاں انتخابی مہم کے سلسلے میں لگائے گئے اشتہارات ہٹا دئیے گئے

شاہراہوں سےبے ہنگم انتخابی مواد ہٹانے کے عمل میں تیزی
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ازخود کاروائ شروع کر دی
بلدیاتی اداروں کی معاونت سے شہر کو بدنمائ سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں

شہر کو صاف رکھا جائے، انتخابی مہم کیلئے سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کیا جائے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران
شاہراہوں کو اشتہارات کا جنگل بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران
الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد کرنا اور کروانا ہر سیاسی جماعت کا کام ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران
بلدیاتی امیدوار کوڈ آف کنڈکٹ کی پابندی نہیں کرینگے تو کاروائی عمل میں لائیں گے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران



