بلاول بھٹو کی مثبت پالیسی کی وجہ سے کراچی کا اعتماد پی پی پی پر بڑھا ہے، سید سہیل عابدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی الیکشن مہم عروج پر پہنچ گئی ہےجیالوں کا جوش قابل دید ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنما اور یوسی تین گلبرگ ٹاؤن سے چیئرمین کے امیدوار سید سہیل عابدی نے کہا ہے کہہ 24 جولائی تیر چلنے کا دن ہےکراچی کے عوام اپنا فیصلہ دینگے۔ بلاول بھٹو کی مثبت پالیسی کی وجہ سے کراچی کا اعتماد پی پی پی پر بڑھا ہے۔ سید سہیل عابدی نے کہا کہ الیکشن کسی شوق میں نہیں کراچی کو بدلنے اور بکھارنے کے لئے لڑ رہے ہیں۔کراچی کی خدمت کے لئے اقتدار ہونا ضروی نہیں۔ سہیل عابدی کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے عہدوں پر رہا ہوں کراچی کی عوام کی خدمت کے لئے ذمہ داری لینے کا فیصلہ کیا۔

کراچی 70فیصد وفاق کو ریونیو دیتا ہے وفاق این ایف سی ایوارڈ کی رقم نہیں دیتا۔ معاشی بحران اور نیازی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک کرائسس کا شکار ہے لیکن جلد پی پی پی اور ن لیگ مسائل پر قابو پالیں گے۔ سندھ میں ترقی ہوگی۔ کراچی کو چند ماہ میں مرتضی وہاب نے بہتر کیا۔ کراچی کے تئیس فیصد علاقے کے باوجود ہم نے سب جگہ کام کیا۔ کنٹومنٹ ایریاز کی شکایتیں آرہی ہیں۔ وہ ذمہ داری پوری کریں۔ منتخب ہوکر شہر کو اسکا جائز حق دیں گے۔ گلی گلی جا رہا ہوں، عوام کی محبت میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ گلبرگ یوسی تھری کا ڈور ٹو ڈور وزٹ، یوسف ہلازہ میں کارنر میٹنگ۔ شرکاء کی شرکت نے بتادیا تیر پر مہر لگے گی۔ شہنیلہ خانزادہ، سلیم سومرو، حمید میمن، نازیہ ساجد، عمار خان شارق، عادل خان، توصیف، محمد علی، حماد، عمیر، سرفراز، عزرا جان،کی ڈور تو ڈور مہم کی۔ پی پی پی پر عوام کا مکمل اعتماد کا اظہار۔ سب جماعتیں آزما لیں اب پی پی پی کو آزمائیں گے۔ کوئی اختیار کا رونا تو نہیں روئے گا۔ گل بانو، اعجاز قریشی، نعمان کی پی پی پی رہنماؤں سے گفتگو
شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ ہم شہر کی شکل بدلنے کے لئے نکلے ہیں۔ کراچی کی تئیس فیصد زمین کا کنٹرول کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے پاس ہے۔

ہم نے پھر بھی تین کروڑ کے شہر کو سنبھالا۔ مرتضی وہاب نے پارک آباد کردیئے اب مکمل کراچی کا انفرا اسٹرکچر بدلیں گے۔ ناصر حسین شاہ، وزیر اعلی، مرتضی وہاب خود پانی میں موجود رہے۔ سندھ حکومت گھر نہیں سوئی بلکہ عملی کام کیا شہر کی حالت بہت بہتر ہے۔ واقعات ساری دنیا میں ہوتے ہیں۔ سندھ حکومت، وزیر اعلی مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، مرتضی وہاب قابل تعریف ہیں۔ سیکریٹری اطلاعات لیبر بیورو سلیم سومرو نے کہا کہ سندھ کے دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں محبت اور ترقی کا سفر طے کریں گے۔ سندھ کے شہری علاقوں سے پی پی پی کی کامیابی اسکی مثال ہے۔ حمید میمن نے کہا کہ سید سہیل عابدی کراچی کی پہچان ہیں، نجمی عالم ہوں یا آفاق الیاس، یا پی پی پی کے دیگر امیدوار انشاء اللہ کامیابی تیر کی ہوگی۔ میئر ہمارا ہوگا
عمار خان شارق نے کہا کہ پی پی پی کا ووٹ بنک بڑحا ہے ڈور ڈور رابطوں سے تصدیق ہوگئی۔ سہیل عابدی اور دیگر جیالوں کی کامیابی یقینی ہے۔ عمار خان شارق، نازیہ ساجد، وائس چیئرمین راؤ اشتیاق احمد، جنرل کونسلر مظہر خان، سید اریب، عمیر آکبانی، دانش نوید نے کہا کہ بلاول بھٹو کے ویژن کے لئے آگے بڑھے ہیں عوام ساتھ ہیں۔

جیت تیر کی ہوگی۔
تیر پر تیر چلائیں۔ چوبیس جولائی کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔ جئے بھٹو اور جئے بلاول کی صدائیں گونج رہی ہیں۔ نازیہ ساجد، عادل خان، توصیف، محمد علی، حماد، عمیر، سرفراز، عزرا جان کا موقف



