آئندہ مالی سال میں طبی مراکز کی بہتری کیلئے رقم رکھی گئی ہے، رحمت اللہ شیخ

کراچی(پ ر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ بلدیہ شرقی کے طبی مراکز کو بہترین سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،طبی مراکز کو بہتر بنانے کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی گئ ہے .
ان خیالات کا اظہار انہوں نے افسران کے ہمراہ طبی مراکز کو ادویات کی فراہمی سے قبل ادویات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ غریب متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ علاج معالجے کی سہولیات پہنچانے کی کوشش میں مصروف ہیں، کوشش ہے کہ بلدیہ شرقی کے طبی مراکز سہولیات پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، اس بات پر خوشی ہے کہ بلدیہ شرقی کے کچھ طبی مراکز سہولیات پہنچانے میں آگے ہیں انہوں نے کہا کہ چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر زرتاش پروین کی سربراہی میں طبی مراکز بہتری کی جانب گامزن ہیں، انہوں نے ادویات کا معائنہ کر کے ادویات میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیں اور ہدایت کی کہ طبی مراکز میں ضروری ادویات کو کمی کا شکار نہ ہونے دیا جائے.

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر اشتہارات حماد خان، ڈائریکٹر پرچیز محمد اکرم خان، میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین بھی موجود تھے.



