کے ڈی اے کے شعبہ ابلاغ عامہ کو مضبوط کررہے ہیں محمد علی شاہ
شعبہ کو عملاً فعال کرنے کے لیے شعبے کو درپیش مسائل ختم کرکے تجربہ کار افسر تعینات کررہے ہیں,ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے

کافی عرصے سے شعبہ ابلاغ عامہ کی کارکردگی مایوس کن رہی جس کی وجہ سے KDA کی کاوشیں اور شاندار کارکردگی عوام تک نہیں پہنچ سکیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گزشتہ کئی برسوں کی کوشش کے بعد KDA میں قابل اور مستقل مزاج DG تعینات کیا گیا جس کے لیے صوباٸی وزیر بلدیات مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ محمد علی شاہ کی تعیناتی سے قبل ادارے کے ملازمین کٸی ماہ کی تنخواہوں سے محروم تھے اور ادارہ ہر ماہ تنخواہںوں کے لیے صوباٸی حکومت سے فنڈ طلب کرتا تھا محمد علی شاہ کی تعیناتی کے بعد ناصرف تنخواہںوں کا دیرینہ مسلہ حل ہںوا بلکہ کے ڈی اے اب کافی حد تک اپنے پاٶں پر کھڑا ہںونے میں کامیاب بھی ہوا ہے۔ ادارہ ترقیات کراچی کی ریکوری بہتر ہو ئی اور قبضہ گروپ سے KDA کی اربوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کراٸی گٸی جس پر لینڈ مافیا سے مزاحمت کا بھی سامنا رہا ۔ مگر ان تمام حالات کا ڈی جی کے ڈی اے نے مقابلہ کیا جب کے ماضی میں مزاحمت کے ڈر سے کے ڈی اے کی اراضی خالی نہ کروائی جاسکی تھی۔ ڈی جی کے ڈی اے محمد علی شاہ نے بلاآخر شعبہ ابلاغ عامہ کے عملاً غیر فعال ہونے کا نوٹس لیتے ہوے اس شعبہ کو مضبوط بنانے کے لیے تجربہ کار اور محنتی افسر کو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ انھوں نے ادارے کے اعلٰی افسران سے مشاورت کے بعد شعبہ ابلاغ عامہ کے لیے افسر چن لیا ہے ۔ اس سلسلے میں کے ڈی اے کے افسران کا کہنا ہے کہ شعبہ کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تو یہ انتہاٸی خوش آٸند اقدام ہںوگا ۔ ذراٸع کے مطابق اس آسامی کے لیے شعبہ تعلقات عامہ میں طویل عرصے خدمات سر انجام دینے والے سابق ڈپٹی ڈاٸریکٹر شعبہ ابلاغ عامہ اکرم ستار مضبوط امیدوار تصور کیے جارہے ہیں ۔



