برسات ہونے کی صورت میں نکاسی آب کے امور میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے، رحمت اللہ شیخ کی افسران کو سخت ہدایت

برسات ہونے کی صورت میں نکاسی آب کے امور میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے، رحمت اللہ شیخ کی افسران کو سخت ہدایت

کراچی(پ ر)ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ متوقع تیز برسات کے پیش نظر ڈی واٹرنگ پمپس کی تعداد بڑھائی جارہی ہیں جسے فوری طور پر مختلف مقامات پر نصب کردیا جائے گا تاکہ تیز برسات کی صورت میں فوری نکاسی آب کےانتظامات کئے جاسکیں، ہل پارک کے قریب ریسٹورینٹ میں لگنے والی آگ کو کنٹرول کرنے کیلئے بلدیہ شرقی کی جانب سے ہر ممکن معاونت فراہم کی گئی ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہل پارک کے نزدیک ریسٹورینٹ میں لگنے والی آگ اور ایم اینڈای اسٹور کے معائنے کے دوران کیا.
ہل پارک کے دورے کے دوران ان کے ہمراہ سپریٹنڈنگ انجنئیر سلمان میمن،اسسٹنٹ کمشنر اسماء بتول اور اسٹور روم کے معائنے کے دوران ان کے ہمراہ ڈائریکٹرز توقیر عباس،حماد خان، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر محمد ہارون ودیگر موجود تھے.
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام اسوقت ہی ممکن ہے جب ہر قسم کی احتیاط برتی جائے جس کیلئے نجی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا.
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ مختلف مقامات پر ڈی واٹرنگ پمپس کی تنصیب کے ساتھ برسات ہوتے ہی افسران وعملہ نکاسی آب کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل قبول ہوگی.

اس موقع پر انہیں ڈی واٹرنگ پمپس کی تنصیب کے حوالے سے بریفنگ دی گئ اور بتایا گیا کہ ڈی واٹرنگ پمپس کے ساتھ دیگر مشینری کی مدد سے نکاسی آب کے امور کو یقینی بنایا جائے گا.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں