کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور آزاد رائٹرز فورم کی نائب صدر شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں اور کراچی میں صٖائی اور ستھرائی کی صورتحال کی بہتری کے لئے کام ہوا ہے پوائنٹ اسکورنگ اور بلدیاتی الیکشن میں ووٹ لینے کے لئے گمراہ کن مہم چلانے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی صحٹ یابی کے لئے دعاگو ہیں۔ بارشوں میں موجود رہے اور نشیبی علاقوں سے پانی نکلوایا۔ شہنیلہ خانزادہنے کہا کہ کراچی کی ابتر صورتحال کے ذمہ دار نکتی چینی کر رہے ہیں۔ اپنے گریبان میں جھانکیں۔ پی پی پی نے کراچی کو اون کیا۔ وفاق کی نیازی حکومت نے گیارہ سو ارب کا لولی پاپ دیا۔ پی پی پی نے کراچی میں کام کرنے کے علاوہ ماضی کی بلدیاتی قیادت کی نا اہلی کو اپنے کام سے شہر کی خدمت کی۔ میئر کراچی بھی کراچی کے عوام پی پی پی کا لائیں گے۔ رونے والے روتے رہیں۔ شہنیلہ خانزادہ نے مذید کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی، وزیر اعلی سندھ اور سندھ حکومت نے طوفانی بارشوں کے باوجود نیک نیتی سے کام جاری رکھا ہوا ہے۔ ماضی میں منتخب افراد اور کراچی کے اسٹیک ہولڈرز سڑکوں تک پر نہیں آتے تھے۔ چینخ پکار ووٹ لینے کے لئے کی جا رہی ہے۔ شہر سب کا ہے۔ سچے ہیں تو حصہ ڈالیں۔ شہر کے ابتر انفرا اسٹرکچر کے باوجود اب شہر میں پانی کی نکاسی کا کام آخری مراحل میں ہے۔ ماضی سے بہترکام کیا گیا۔ شہنیلہ خانزادہ رہنما پی پی پی کراچی و نائب صدر آزاد رائٹرز فورم پاکستان نے کہا کہ سابقہ وفاقی حکومت نے گیارہ سو ارب کہاں خرچ کئے۔ نوے فیصدصوبہ کو اور ستر فیصد وفاق کو ٹیکس دینے والا شہر نظر اندا زکیا جاتا رہا۔کنکریٹ پلاننگ اور اس پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔رضوان احمد فکری صدر آزاد رائٹرز فورم نے کہا کہ
کراچی کے کچھ علاقوں میں منتخب نمائندوں نے بھی کام نہیں کیا۔ چھتیس بی لانڈھی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ رضوان احمد فکری نے کہا کہ کراچی میں کورنگی کازوے، ناگن چورنگی، اسکیم تینتیس، گلشن اقبال اور متعدد علاقوں کی سڑکیں بہ گئیں۔ رضوان احمد فکری نے کہا کہ مرتضی وہاب نے کراچی کی شکل بدلنا شروع کی ہوئی ہے۔ ہر سال سے بہتر کام کرکے اچھا امیج کام کیا ہے۔ مشینری پہلی مرتبہ مکمل تیار اور بارش رکتے ہی متحرک ہوجاتی ہے۔ کے الیکٹرک نے روایتی عوام پر ظلم جاری رکھا۔ رضوان فکری نے کہا کہ کراچی کا سب سے خراب علاقہ لانڈھی کورنگی ہیں۔ اور 36=Bلانڈھی سب سے اچھا علاقہ تھا۔ جسکو برباد موہنجو دڑو کے کھنڈتات میں بدل دیا گیا ہے۔ نوجوان پی پی پی رہنما عمار خان شارق نے کہا کہ کرنٹ لگنے والے شہریوں کو معاوضے کی ادائیگی کی جائے۔ شہباز شریف کا دس لاکھ دینے کا اعلان خوش آئند ہے۔ عمار خان شارق نے نیو کراچی کی ابتر حالت اور تجاوزات کی بھر مار کو درست کرنے کا مطالبہ کیا۔ پی پی پی رہنما حمید میمن نے کہا کہ لانڈھی کورنگی 1992سے نظر انداز ہیں پی پی پی دکھوں کا مداوا کریگی۔ حمید میمن، سندھ حکومت پر تنقید کے بجائے اسکی مثبت کاوشوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔۔عزرا جان نے کہا کہ پی پی پی کراچی میں سرپرائز رزلٹ دے گی۔ نازیہ ساجد نے کہا کہ مرتضی وہاب نے شہر کو نکھارا ہے اور پی پی پی پر عوامی اعتماد بڑھا ہے۔ عادل خان نے کہا کہ پی پی پی لانڈھی کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کو مثالی علاقہ بنائے گی۔
Load/Hide Comments



