چیف سیکریٹری سندھ محمد سہیل راجپوت ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی۔ چیف سیکریٹری سندھ محمد سہیل راجپوت کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش وزیرمینشن کھارادر سمیت ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں کا دورہ۔

کراچی۔ کمشنر کراچی محمداقبال میمن، ایم ڈی واٹربورڈ رفیق قریشی، ڈی سی ساؤتھ عبدالستار رئیسانی،ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ افشاں رباب سید اور ایم سی ساؤتھ اختر شیخ بھی ہمراہ تھے۔

کراچی۔ سندھ حکومت بارشوں میں عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلیے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔ محمدسہیل راجپوت۔

کراچی۔ عو ام کو بہترسے بہترشہری سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اور بروقت اقدامات کرنا بلدیاتی اداروں کی ذمّے داری ہے۔

کراچی۔ وزیرمینشن پر واٹر بورڈ کے بند پمپنگ اسٹیشن کو آن کرو اکروہاں جمع برساتی پانی کی نکاسی کرکے کلئیرکردیا گیا ہے۔چیف سیکریٹری سندھ۔

کراچی۔ عوامی نمائندے اورافسران عملے اور مشینری سمیت فیلڈ پرموجودہیں۔ محمد سہیل راجپوت۔

کراچی۔ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے نکاسی آب کے کام کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے۔چیف سیکریٹری کی مختلف
اداروں کے سربراہان کو ہدایت۔

کراچی۔ ضلع جنوبی میں عید الاضحی کے موقع پرہونے والی برسات کے پانی کی نکاسی کا نوے فیصد کام مکمل کرلیا ہے،ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ کی چیف سیکریٹری سندھ کوبریفنگ۔

کراچی۔ نشیبی علاقوں میں موجود برساتی پانی کالیول کافی حد تک کم ہوگیا ہے،ساتی نالوں میں پانی کی روانی بھی بہت بہتر ہے۔ ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ افشاں رباب

کراچی۔ رہ جانے والے برساتی پانی کو ڈی واٹرنگ پمپس، سیز پول اور برشنگ کے ذریعے نکالا جارہا ہے۔ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں