بلدیہ شرقی میں عید الضحی سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کردی گئی
ملازمین کا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی، میونسپل کمشنر اور چیف اکاونٹ افسر کو خراج تحسین
بروقت تنخواہوں کی ادائیگی میں بلدیہ شرقی مثالی بلدیاتی ادارہ ہے، ملازمین

ملازمین، ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی
ملازمین کا خیال کرنا ہماری ذمہ داری ہے، رحمت اللہ شیخ
تنخواہوں سمیت ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات بروقت ادا کررہے ہیں، رحمت اللہ شیخ
ملازمین کا خیال کئے بغیر ادارے چلانا مشکل ہو جاتا ہے، میونسپل کمشنر فہیم خان
تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے بعد ملازمین کو اگلے ماہ بڑھی ہوئی تنخواہ ملے گی، چیف اکاؤنٹ افسر نوید خان کولاچی

کراچی(پ ر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ، میونسپل کمشنر فہیم خان اور چیف اکاؤنٹ افسر نوید خان کولاچی, اکاؤنٹ افسر جاوید شیخ و سیکری پول انچارج کی کوششوں سے بلدیہ شرقی کے ملازمین کو عیدالضحی سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کو ممکن بنادیا گیا ہے جس پر ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ شرقی وہ مثالی بلدیاتی ادارہ ہے جہاں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کی جاتی ہے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اس کے عوض خواہش ہے کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کریں،

بلدیہ شرقی میں تنخواہوں سمیت ریٹائرڈ ودیگر کے واجبات کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنایا جارہا ہے، میونسپل کمشنر فہیم خان نے کہا ہے کہ ملازمین کا خیال کئے بغیر ادارے چلانا مشکل ہو جاتا ہے ملازمین کا خیال کرتے ہوئے انہیں بروقت نہ صرف تنخواہیں بلکہ میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کی ادائیگیاں بھی کر رہے ہیں ان کا فرض ہے کہ جو ادارہ ان کا خیال رکھ رہا ہے وہ بھی اس کا دل وجان سے خیال رکھتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، چیف اکاؤنٹ افسر نوید خان کولاچی نے کہا ہے کہ تنخواہوں کی مد میں ادائیگی کیلئے مربوط پالیسی مرتب کر رکھی ہے جیسے ہی او زیڈٹی آتی ہے اس سے تنخواہوں کی ادائیگی کو الگ رکھ کر باقی دیگر مدوں کی ادائیگیاں کی جاتی ہیں انہوں نے بلدیہ شرقی کے ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ انہیں حکومت سندھ کی جانب سے بڑھائ گئ تنخواہیں ادا کی جائیں گی جس کیلئے صرف نوٹیفیکیشن کا انتظار ہے.



