محکمہ ایم اینڈای بلدیہ شرقی کی جانب سے قبل ازوقت اقدامات
پانچ سے زائد مقامات پر ڈی واٹرنگ پمپس نصب کر دئیے گئے

اہم پوائنٹس پر ڈی واٹرنگ پمپس نصب کر دئیے ہیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی
محکمہ ایم اینڈای ودیگر محکمہ جات کی جانب سے برسات میں نکاسی آب کیلئے مناسب حکمت عملی اپناء جارہی ہے، رحمت اللہ شیخ
ڈی واٹرنگ پمپس کی قبل ازوقت تنصیب نکاسی آب میں موثر ثابت ہوگی، رحمت اللہ شیخ
جہاں تک ممکن ہے برسات سے نبردآزما ہونے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، رحمت اللہ شیخ
کراچی( پ ر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ برسات کی پیشن گوئی کے بعد سے انتہائی سنجیدگی اور عوام کو پریشانی سے بچانے کیلئے بلدیہ شرقی کے محکمہ جات نے اقدامات کر رکھے ہیں، برسات میں بعض اوقات ڈی واٹرنگ پمپس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا مشکل ہو جاتاہے لہذا پانچ سے زائد مقامات پر ڈی واٹرنگ پمپس نصب کر دئیے گئے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئیر ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو اور ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس ودیگر کے ہمراہ نرسری شاہراہ فیصل ودیگر مقامات پر ڈی واٹرنگ پمپس کی تنصیب کا معائنہ کرتے ہوئے کیا.انہوں نے محکمہ ایم اینڈای کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ

دور اندیشی کے تحت کئے گئے اقدامات سے فوائد حاصل ہوتے ہیں امتیاز بھٹو اور ان کی ٹیم کی خدمات قابل ستائش ہیں جبکہ دیگر محکمہ جات بھی برسات کی صورت میں مناسب حکمت عملی کے تحت کام کرنے کیلئے تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ برسات پر کسی کازور نہیں ہے لیکن شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ بلدیہ شرقی نے برسات سے نبردآزما ہونے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رکھے ہیں لہذا معمول سے بڑھ کر برسات نہ ہوئی تو شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا.ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک نیپا چیزاپ، سفاری پارک، وفاقی اردو یونیورسٹی، ٹی وی اسٹیشن روڈ، نرسری شاہراہ فیصل فرنیچر مارکیٹ پر ڈی واٹرنگ پمپس نصب کئے جاچکے ہیں مذکورہ وہ پوائنٹس ہیں جہاں گزشتہ برساتوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات رہ چکی ہیں۔



