بلدیہ شرقی کا مالی سال 2022-23 کا متوازن بجٹ پیش ہونے کے بعد منظور کرلیا گیا

بلدیہ شرقی کا مالی سال 2022-23 کا متوازن بجٹ پیش ہونے کے بعد منظور کرلیا گیا

کراچی(پ ر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے میونسپل کمشنر فہیم خان نے افسران کی موجودگی میں چیف اکاؤنٹ افسر نوید خان کولاچی کی جانب سے بلدیہ شرقی کا مالی سال 2022-23 کا 3 ارب 31 کروڑ 27 لاکھ روپے کا پیش کردہ متوازن بجٹ کونسل پاور کو استعمال کرتے ہوئے منظور کرلیا ہے، چیف اکاؤنٹ افسر نوید خان کولاچی،اکاؤنٹ افسر جاوید شیخ نے انہیں بجٹ کی مکمل بریفنگ دی اور بتایا کہ او زیڈ ٹی کی مد میں 1650 ملین، پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 700 ملین، بیٹرمنٹ ٹیکس میں 100 ملین، امووایبل پراپرٹی فیس کی مد میں 550 ملین اور اون ریسورسز کی مد میں 312.70 ملین روپے کی آمدنی متوقع ہے

اس طرح کل متوقع آمدنی 3312 .70 ملین ہے، اسٹیبلشمنٹ کی مد میں 1842.50 ملین، مصارف سائر کی مد میں 351.70 ملین، مرمت ودیکھ بھال کی مد میں 162.50 ملین اور ترقیاتی مصارف کی مد میں 956 ملین روپے رکھے گئے ہیں، اس طرح بلدیہ شرقی کا بجٹ متوازن ہے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے میونسپل کمشنر فہیم خان نے پیش کردہ بجٹ کو کونسل کی دی گئی پاورز کے تحت منظور کیا اور اس امید کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیہ شرقی کا رواں مالی سال 2022-23 کا بجٹ ضلع شرقی کے مکینوں کو سہولیات فراہم کرنے والا ثابت ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہونے کے سبب ہر شے میں اضافہ ہوا ہے لیکن کوشش کی ہے کہ ترقیاتی مصارف کو جتنا زیادہ کرسکتے ہیں وہ کریں، غیر ترقیاتی مصارف کو کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ بلدیہ شرقی کے مصارف سائر کا بجٹ محض
351.70 ملین روپے تک محدود ہے.اس موقع پر سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈآر سلمان میمن، ڈائریکٹر اشتہارات حماد خان، ڈائریکٹر ایڈمن خورشید علی سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران کی موجودگی میں بجٹ منظور کیا گیا.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں