ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ریونیو پر ڈاکہ
محکمہ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ میں تعینات کرپٹ مافیا نے مبینہ ذاتی مالی مفادات کیلئے ادارے کی ریکوری کو بھاری نقصان پہنچا دیا

نیو وال پیسٹنگ لگانی ہو یا رینول کروانا ہو ڈائریکٹر صاحب بنا رشوت کے نہیں کرتے ریکوری تو ظاہر کرتے ہے پر ایڈورٹائزرز کو چلان نہیں دیتے
ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف ایریے میں غیر قانونی وال پیسٹنگ ڈائریکٹر کے بھتے پر چلنے لگی جس سے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ریکوری کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے
ڈسٹرکٹ ایسٹ ریونیو دینےوالے افسران نے سرکاری ریونیو کو گھر کی کھیتی بناکر رکھ دیا

سینئر افسران نے ادارے کے مالی بحران کی ذمہ داری آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کے ڈائریکٹر و دیگر افسران پر عائد کرتے ہوئے اعلی تحقیقاتی اداروں سے محکمے کا ریکارڈ ضبط کرکے تحقیقات کا مطالبہ کردیا
کراچی (رپورٹ فرقان فاروقی) ڈسٹرکٹ ایسٹ محکمہ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ میں جاری سنگین بدعنوانیوں کی بڑی کرپشن منظر عام پر،ڈسٹرک ایسٹ کی لاکھوں کی ریکوری پر منظم مافیا کی جانب سے ڈاکہ ڈالے جانے کا انکشاف،ادارے کے قابل اور محنتی افسران و ملازمین کو طاقتور مافیا نے پیروں تلے روندتے ہوئے کرپشن کو فروغ دے کر ادارے کی 60 سے 70 لاکھ ماہانہ کی ریکوری ادارے میں جمع نا کرا کر ڈسٹرکٹ ایسٹ کو چونا لگا دیا،شہر کراچی کے دل ڈسٹرکٹ ایسٹ میں درجنوں رہائشی وکمرشل پروجیکٹ پر غیر قانونی اور بھتہ پر بڑی بڑی اشتہاری سائٹس ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ حماد خان کی ایما پر لگا دی گئی ہے جسکی وجہ سے ادارے کو سنگین مالی نقصان پہنچایا جا رہا ہے،ڈسٹرک ایسٹ کے سینئر افسران نے نیب،اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے سے اپیل ہے کہ محکمہ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کا ریکارڈ فوری قبضے میں لیکر تحقیقات تیز کرنے سمیت کرپٹ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کرکے ادارے کو پہنچائے جانے والے مالی نقصان کی ریکوری مذکورہ افسران سے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ محکمہ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ میں جاری کرپشن ،بدعنوانی اور لوٹ مار کے سنگین انکشافات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،ادارے کے سینئر افسران نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کو مالی بحران میں مبتلا کرنے کی ذمہ داری محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کی کرپٹ مافیا پر عائد کرتے ہوئے وفاقی وصوبائی تحقیقاتی اداروں سے اس سلسلے میں تحقیقات تیز کرنے اور ملوث افسران کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کے افسران نے اپنے ذاتی مالی مفادات کیلئے بھتہ وصولی کے لئے ادارے کی ساکھ کو پیروں تلے روند کر ڈسٹرکٹ ایسٹ کو کئی لاکھوں کا نقصان پہنچایا ہے، دریں اثناءذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے متعدد رہائشی وکمرشل پروجیکٹس پر دیوہیکل اسٹیکچر لگواکر بھاری نزانے وصول کرنے والے ڈائریکٹر حماد خان ڈسٹرکٹ ایسٹ کی عوام کی جانوں کے بدلے رقم وصول کر رہے ہے جس کے باعث ادارے کا ریونیو ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے، اسی وجہ سے بلڈر کو کروڑوں کا فائدہ پہنچاکر ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ڈائریکٹر و افسران اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سینئر افسران نے ادارے کو پہنچائے جانے والے نقصان اور اربوں کی کرپشن اور لوٹ مار پر محکمہ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کے ڈائریکٹر اور ان کی کرپٹ مافیا کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع اور تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے،افسران نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کو اربوں کا نقصان پہنچانے والے افسران کے اثاثوں کی چھان بین کرکے تمام لوٹی گئی رقوم ریکور کرائی جائے۔



