شہریوں کو برسات میں ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، رحمت اللہ شیخ

مون سون سیزن سے قبل ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے اقدامات شروع

مختلف محکمہ جات نے رین ایمرجنسی کے حوالے سے افسران وعملہ متعین کر دیا

متعین افسران وعملہ برسات کی صورت میں نکاسی آب کے امور سر انجام دیکر عوام کو ریلیف فراہم کرے گا

بروقت نکاسی آب کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں گے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی

نالوں کی صورتحال کو بہتر رکھنے کیلئے محکمہ بی اینڈآر اپنا کردار ادا کر رہا ہے، رحمت اللہ شیخ

شہریوں کو برسات میں ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، رحمت اللہ شیخ

کراچی(پ ر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ اور میونسپل کمشنر فہیم خان کی ہدایت پر متوقع برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد محکمہ جات نے افسران وعملہ متعین کر دیا ہے جو برسات کی صورت میں آن روڈ ہو کر اپنی خدمات پیش کرے گا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ برسات کی صورت میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، بروقت نکاسی آب کیلئے مینوئیل اور مشینری کی دستیابی یقینی بنا کر نکاسی آب کے امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے محکمہ بی اینڈ آر کو ہدایت کی کہ وہ نالوں کی صورتحال بالخصوص ایسے پوائنٹس جہاں ماضی میں پانی جمع ہونے کی شکایات تھیں انہیں کلئیر رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں علاوہ ازیں سپریٹنڈنگ انجنئیر سلمان میمن، ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو،ایڈیشنل ڈائریکٹر توقیر عباس کی زیر نگرانی مون سون سیزن میں عوام کو مشکلات سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں