بلدیہ شرقی،غیر قانونی وصولیاں کر کے پرائیویٹ کمپنی نیلامی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے میں مصروف

بلدیہ شرقی کے محکمہ ایڈورٹائزمنٹ نے پرائیویٹ کمپنی کی بدعنوانیوں کا بھانڈہ پھوڑ دیا

بلدیہ شرقی کے ایڈمنسٹریٹر،میونسپل کمشنر کو پرائیویٹ کمپنی کی غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کر دیا گیا

غیر قانونی وصولیاں کر کے پرائیویٹ کمپنی نیلامی ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہی ہے

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ، میونسپل کمشنر فہیم خان اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ حماد خان کو محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کے اسٹاف نے پرائیویٹ کمپنی کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کر کے فوری طور پر الائیڈ انٹرپرائزز سے معاہدہ ختم کرنے کی گزارش کر دی ہے اس سلسلے میں لکھے گئے خط میں انہوں نے آگاہ کیا ہے کہ ایڈورٹائزمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا کچھ حصہ پرائیویٹ کمپنی، الائیڈ انٹرپرائزز کو ٹھیکے پر دیا گیا تھا لیکن کئے گئے معاہدے کے برخلاف کمپنی ایڈورٹائزر کو بیجا زیادتی کا شکار کر رہی ہے انہیں ایسے چالان دئیے جارہے ہیں جو کہ معاہدے کی رو سے انہیں وصول نہیں کرنے ہیں، الائیڈ انٹر پرائزز سندھ گورئمنٹ نیلامی ایکٹ کی پابند ہے کہ وہ آمدنی وصول کرنے کیلئے قانونی تقاضوں کا خیال رکھے گی لیکن مذکوہ حقائق کی روشنی میں کمپنی تمام تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا کر اپنی جیبیں بھر رہی ہے یہ ہی آمدنی ڈی ایم سی ایسٹ کو براہ راست ہوتی تو ترقیاتی کاموں کیلئے مزید فنڈز دستیاب ہوتے الائیڈ انٹر پرائز نے ادارے کو نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہیں کیا انہوں نے اعلی افسران سے گزارش کی ہے

 کہ وہ فوری طور پر الائیڈ انٹر پرائزز سے معاہدہ ختم کر کے ان کی غیر قانونی اقدامات پر کاروائ عمل میں لائے خط میں اسٹاف کی جانب سے الائیڈ کمپنی کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں