دبئی ایکسپو سٹی معاشی سرگرمیوں کا مرکز اور بڑی کمپنیوں کا گھر بنے گا: شیخ محمد بن راشد المکتوم

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے یکم اکتوبر 2022 میں ایکسپو سٹی دبئی کے افتتاح کا اعلان کردیا
دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے یکم اکتوبر 2022 میں ایکسپو سٹی دبئی کے افتتاح کا اعلان کردیا۔

شیخ محمد بن راشد نے کہا دبئی ایکسپو 2020 دبئی کی تاریخی کامیابی کے بعد اب ہم اس نمائش کی جگہ کو ایکسپوسٹی میں تبدیل کرینگے، ایکسپو سٹی ایک ماحول دوست شہر ہوگا جو مکمل طور پرپلاسٹک سے پاک ہوگا۔ اس شہر میں 2020 کی دبئی ایکسپو کا جادو جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ دبئی ایکسپو سٹی معاشی سرگرمیوں کا مرکز اور بڑی کمپنیوں کا گھر بنے گا اور یہاں ہزاروں نئے کاروباروں اور رہائشیوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ شہر بندرگاہ اور دو ہوائی اڈوں سے جڑا ہوا ہے، یہاں عالمی معیار کا ایکسپو سینٹر بھی موجود ہے اور یہ تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنیوں کا ہیڈ کوارٹربنے گا۔ ایکسپو سٹی میں 80 فیصد تک تعمیر شدہ انفراسٹرکچر اورعمارتوں کو برقرار رکھا جائے گا۔

اس شہر میں کھیلوں اورتفریحی مقامات کے علاوہ ایک مال بھی موجود ہوگا جو دبئی میٹرو کے ذریعے قابل رسائی ہوگا۔ یہ شہر ’’کار فری“ ہوگا اور صرف پیدل ہی سفر کیا جاسکے گا۔

ایکسپو سٹی دبئی جلد ہی اسٹارٹ اپس اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کا نیا ہیڈکوارٹر بن جائے گا۔

ایکسپو سٹی میں دبئی اورسعودی عرب پویلین کے علاوہ لکسمبرگ، آسٹریلیا، پاکستان، انڈیا، مراکش اور مصری پویلین کے نئے ورژن شامل ہیں جس کا اعلان آنے والے مہینوں میں کیا جائے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet