برسات کی صورت میں ڈی ایم سی ایسٹ میں رین ایمرجنسی نافذ
مون سون سیزن میں متعلقہ محکمہ جات الرٹ رہیں گے
بارش ہوتے ہی متعلقہ محکمہ جات اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے موجود رہیں گے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی
ڈی واٹرنگ پمپس سمیت مینوئل لیبر کو نکاسی آب کیلئے تیار رکھا جائے، رحمت اللہ شیخ
افسران وعملہ مون سون سیزن میں ہر صورت اپنی دستیابی کو یقینی بنائیں، رحمت اللہ شیخ
محکمہ جات اپنی ضروری تیاریوں کو ہنگامی بنیاد پر مکمل رکھیں،رحمت اللہ شیخ

کراچی(پ ر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ ومیونسپل کمشنر فہیم خان نے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئ کے تحت برسات ہوتے ہی ڈی ایم سی ایسٹ میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، برسات ہوتے ہی متعلقہ محکمہ جات کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئ ہیں جو برسات کی صورت میں اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے موجود رہیں گے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ نکاسی آب کے لئے ڈی واٹرنگ پمپس کو تیار رکھنے کے ساتھ مینوئل مشینری ولیبر کو تیار رکھیں،برسات ہونے کی صورت میں دستیاب اور درکار مشینری کو تیار رکھا جائے تاکہ عین وقت پر نکاسی آب کے حوالے سے کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ آئیں انہوں نے محکمہ بی اینڈآر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ نالوں کی صورتحال کا فوری معائنہ کریں اور جہاں بھی کاموں کی ضرورت ہے اسے بلاتعطل سرانجام دیا جائے جبکہ جو نالے کے ایم سی کی ذمہ داری ہیں اور صفائ یا کسی قسم کے اور کام کی ضرورت ہے اسے فوری سر انجام دینے کیلئے متعلقہ محکمے کو آگاہ کیا جائے انہوں نے افسران کو واضح ہدایت کی کہ برسات میں عوام کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہیں آنی چاہیئں.



