ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی طحہ سلیم سابق ایڈمنسٹریٹرز کے نقش قدم پر

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی طحہ سلیم سابق ایڈمنسٹریٹرز کے نقش قدم پر

ضلع وسطی میں بغیر چالان غیر قانونی مویشی منڈیاں لگنے لگی

سمر فیسٹیول سیاسی رنگ دھار گیا،ایم کیو ایم منہ تکتے رہ گئی

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) بلدیہ وسطی کے موجودہ ایڈمنسٹریٹر طحہ سلیم کی جانب سے ایسے ہی اقدامات سامنے آرہے ہیں جیسے ماضی کے ایڈمنسٹریٹرز سر انجام دے چکے ہیں، مختلف فیسٹیول کے انعقاد کے بعد اب سمر فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کو عوامی پزیرائی سے زیادہ سیاسی پذیرائی حاصل ہورہی ہے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی طحہ سلیم نے 11 جون کو سمر فیسٹیول کا افتتاح کسی منتخب نمائندے یا سرکاری افسر سے کروانے کے بجائے ڈاکٹر عاصم سے کروایا جسے سیاسی حمایت قرار دیا جارہا ہے

ذرائع کے مطابق بلدیہ وسطی آج بھی مختلف نوعیت کی کرپشن کا گڑھ بنا ہوا ہے خاص طور پر روڈ کٹنگ کے حوالے سے ضلع وسطی عروج پر ہے جہاں روڈ کٹنگ کے چالان جاری کرنے کے بجائے لاکھوں روپے کی رقومات جیبوں میں ڈالی جارہی ہیں اس نہ رکنے والے کام کی وجہ سے سڑکیں کھنڈرات کی شکل اختیار کرتی جارہی ہیں نیوکراچی زون میں یہ عمل بہت زیادہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ زون کے لوگ شدید اذیت میں مبتلا ہیں علاؤہ دیگر عید قرباں سے پہلے ضلع وسطی میں غیر قانونی مویشی منڈیاں یہ بھی ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی کے کمالات میں شامل ہیں ذرائع کے مطابق سمر فیسٹیول ہو یا کوئ اور فیسٹیول اس کے قیام کے پیچھے عوام کو سہولیات پہنچانا نہیں ہے بلکہ مال کمانا ہے زیادہ تر فیسٹیول اسپانسرڈ ہیں اور اسپانسرڈ، اسپانسر شپ کے پیچھے مفادات حاصل کر رہے ہیں جبکہ اس کافائدہ ڈی ایم سی سینٹرل کو بھی پہنچایا جارہا ہے ذرائع کے مطابق مختلف محکموں کے ذریعے کرپشن کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جس کی روک تھام یا کمی لانے کے بجائے افسران کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جو کھل کر کرپشن کر رہے ہیں جس کا بڑا حصہ اعلی افسران کو بھی پہنچایا جارہا ہے. سمر فیسٹیول کا افتتاح ڈاکٹر عاصم حسین سے کروانے کے بعد عام تاثر یہ جارہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی طحہ سلیم سیاسی پشت پناہی میں کام کر رہے ہیں اور اسے مضبوط بنانے کیلئے وہ افتتاح وسنگ بنیاد رکھوانے کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو ترجیح دے رہے ہیں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں