ضلع شرقی میں ہریالی کے فروغ کیلئے اقدامات
ڈی ایم سی ایسٹ اور سندھ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے درمیان ایم او یو طے پا گیا
بلدیہ شرقی اربن فاریسٹ کے قیام سمیت شجرکاری کیلئے جگہیں فراہم کرے گی
ہریالی کے فروغ کیلئے سندھ حکومت کے شانہ بہ شانہ کام کریں گے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی
ماحولیاتی آلودگی سمیت شہریوں کو ماحولیاتی بداثرات سے بچانے کیلئے کراچی میں بہت کام کرنے پڑیں گے، رحمت اللہ شیخ
محکمہ پارکس بلدیہ شرقی سندھ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کو ایم اویو کے تحت تعاون فراہم کرے، رحمت اللہ شیخ

کراچی(پ ر) کراچی کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بلدیہ شرقی نے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے سندھ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ سے ایک ایم اویو دستخط کر دئیے ہیں جس کے تحت ضلع شرقی کی حدود میں اربن فاریسٹ کے قیام سمیت شجرکاری کیلئے جگہیں فراہم کی جائیں گی، ان جگہوں پر سندھ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اربن فاریسٹ قائم کرنے کے ساتھ بڑے پیمانے پر شجرکاری کروانے کا پابند ہوگا، محکمہ پارکس بلدیہ شرقی اس سلسلے میں اپنا ہر ممکن تعاون یقینی بنائے گا اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ،سپریٹنڈنگ انجنئیر سلمان میمن اور ڈائریکٹر پارکس جمشید زون ظفر اقبال کی موجودگی میں سینئیر ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس نے سندھ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسر کے ہمراہ ایک میمورینڈم آف انڈر اسٹینڈنگ (ایم او یو) پر دستخط کئے، ایم اویو کہ تحت سندھ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ ضروری ٹیکنیکل سروسز کے ساتھ اربن فاریسٹ اور شجرکاری کیلئے پودے اور بیج فراہم کرنے کا ذمہ دار ہوگا جبکہ مالیوں کو تکنیکی مہارتوں سمیت دیگر ضروری معلومات کی تربیت دی جائے گی، بلدیہ شرقی کی جانب سے اربن فاریسٹ اور شجرکاری کیلئے جگہیں فراہم کرنے کے ساتھ پودوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائ جائے گی جبکہ پودوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے بھی بلدیہ شرقی اپنا کردار ادا کرے گی.
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے اس موقع پر کہا کہ اربن فاریسٹ کا قیام وقت کی ضرورت ہے کراچی کے ہر ضلعے میں ہریالی کا فروغ بنانا ناگزیر ہوچکا ہے، ہریالی کے فروغ کیلئے سندھ حکومت کے شانہ بہ شانہ کام کرینگے، کراچی کا موسم اور ماحول ماحولیاتی بدسکونی کا شکار ہے جسے دور کرنے اور شہریوں کو ماحولیاتی بداثرات سے بچانے کیلئے کام کرنے پڑیں گے انہوں نے محکمہ پارکس بلدیہ شرقی کو ہدایت کی کہ وہ سندھ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کو اس سلسلے میں ایم او یو کے تحت تعاون فراہم کرے.



