دعا زہرہ سمیت تمام اغوا ہونے والی بچیوں کے ساتھ انصاف چاہتے ہیں ، ایس ایم نقی

اغوا کنندگاں نے نکاح کو کھیل بنا لیا ہے کم عمری کے باوجود عائل قوانین کی خلاف ورزی اور مبہم نکاح نامہ اغوا گروپ کی کارستانی ہے۔ عمار شارق۔ انجمن اتحاد ملت، اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس، سندھ قومی الائنس، کراچی رائٹس گروپ

کراچی:کراچی سے ٓگوا کی گئی کم عمر دعا زہرہ کیاغوا مبینہ جبری نکاح کے خلاف اور دعا زہرہ کو انصاف کی فراہمی کے لئے مظاہرے اور احتجاج جاری ہے۔ کراچی پریس کلب پر معروف سماجی و سیاسی رہنما اور پاکستان پیپلزپارٹی کی سرکردی شخصیت ایس ایم نقی کی جانب سے مظاہرے میں صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دعا زہرہ کے اغوا کنندگان کو عبرت انجام سے دوچار کیا جائے۔ کراچی کی بچیوں کو اغوا کرکے زبردستی نکاح کرائے

جا رہے ہیں۔ شہلا رضا نے کہا کہ اغوا میں ایک ہی گروہ ملوث ہے دعا زہرہ کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ زور زبردستی اور کم عمری کی شادیاں دھوکہ دہی اور اغوا کے زمرے میں آتی ہیں۔ہم انصاف کے لئے بھرپور تعاون کریں گے ہندو لڑکی کویتا اور بے شمار کیسوں میں ہم مثالی کردار ادا کرچکے ہیں۔ انہوں نے دعا زہرہ کے والدین کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ انکے ساتھ ہے اور انصاف کے لئے ہر طرح سے مدد کر رہی ہے۔ معرفو سماجی و سیاسی رہنما ایس ایم نقی نے کہا کہدعا زہرہ سمیت تمام اغوا ہونے والی بچیوں کے ساتھ انصاف چاہتے ہیں دعا زہرہ کے والدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ایس ایم نقی نے مذید کہا کہ دعا زہرہ کو انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اغوا کنددگان ایک ہی گروہ ہے تحقیقاتی ادارے اصل افراد کے گرد گھیرا تنگ کریں۔

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی ایس ایم نقی کا مذید کہنا تھا کہ حقائق پر سے پردہ اٹھنا چاہئے۔ ہم کراچی کی بچیوں کو مافیا سے محفوظ رکھنے کے لئے آواز اٹھا رہے ہیں۔ دعا زہرہ ہم سب کی بچی ہے اس نے بہت دباؤ برداشت کیا ہے۔ ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ سیما نقی نے کہا کہ یہ ایک گروہ کا مکروہ عمل ہے جو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہے اب شور مچ جانے پر کم عمر لڑکیوں کو بھی نکاح کراکے اپنے مذموم مقاصد پورا کرنا چاہتے ہیں۔ والدین دعا زہرہ نے کہا کہ ہماری بچی کی عمر کم ہے ہمیں انصاف چاہئے سول سوسائٹی، شہلا رضا، ایس ایم نقی و دیگر کے شکر گزار ہیں جو ہمارے شانہ بشانہ ہیں۔ نائب صدر آزاد رائٹرز فورم و رہنما پی پی پی شہنیلہ خانزادہ نے دعا زہرہ کو انصاف کی فراہمی کے لئے سول سوسائٹی کے مظاہرے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا زہرہ کو انصاف ملنا چاہئے۔ مظاہرے کی مکمل حمایت شہلا رضا، ایس ایم نقی، سیما نقی و دیگر کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ دعا زہرہ کے والدین خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ عمار شارق نے کہا کہ غوا کنندگاں نے نکاح کو کھیل بنا لیا ہے کم عمری کے باوجود عائل قوانین کی خلاف ورزی اور مبہم نکاح نامہ اغوا گروپ کی کارستانی ہے۔ انجمن اتحاد ملت، اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس، سندھ قومی الائنس، کراچی رائٹس گروپ نے بھی دعا زہرہ کو انصاف دینے کی اپیل کرتے ہوئے ایس ایم نقی کی جدوجہد میں مکمل ساتھ دینے کا عندیہ دیا ہے۔



