نیوز ایکشن کمیٹی کا”افطار نہیں احساس” کے نام سے پروگرام شروع کرنے کاخیرمقدم
دیگر صحافتی تنظیموں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے افطار ڈنر ارور پارٹیوں کا لاکھوں فنڈ رمضان اپنے افطار ڈنر اور پارٹیوں
رمضان المبارک میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کریں ،عمیر علی انجم
رمضان المبار ک میں غریب اور بے روزگار صحافیوں کے لیے ”بچت بازار” کا انعقاد کیا جائے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں،کنوینر
کراچی (انقلاب نیوز )نیوز ایکشن کمیٹی کے کنوینر عمیر علی انجم نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ماہ رمضان میں بے روزگار صحافیوں کے لیے ”افطار نہیں احساس” کے نام سے پروگرام شروع کرنے کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے ۔جمعہ کو جاری اپنے بیان میں عمیر علی انجم نے کہا کہ نیوز ایکشن کمیٹی نے ایک طویل عرصہ سے صحافتی تنظیموں کی توجہ سے اس طرف مبذول کرارہی تھی کہ صحافیوں کے لیے نمائشی اقدامات کرنے کی بجائے عملی طور پر کوئی کام کیا جائے ۔کے یو جے کی جانب سے افطار نہیں احساس نامی پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کا ہم بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں اور اس امر کا اعادہ کرتے ہیں کہ کسی بھی صحافتی تنظیم کی جانب سے اگر کوئی مثبت اقدام کیا جائے گا تو اس کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ دیگر صحافتی تنظیموں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے افطار ڈنر اور پارٹیوں کا لاکھوں فنڈ رمضان المبارک میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کریں اور افطار پارٹیوں سے بہتر ہے کہ اس رقم کو ”صحافی بچت بازار” کے لیے استعمال کیا جائے ۔اس طرح کے بازاروں سے غریب اور بے روزگار صحافیوں کی عزت نفس بھی مجروح نہیں ہوگی اور وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں گے ۔
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89