صوبائ وزیر محنت سندھ نے ضلع شرقی میں 353 ملین کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
شانتی نگر اور منظور کالونی میں عالمی معیار کے گراؤنڈز اور پارک تعمیر ہونگے
ڈی ایم سی ایسٹ نے ضلع شرقی میں بلا امتیاز ترقیاتی کام سر انجام دئیے، سعید غنی
پیپلز پارٹی جہاں سے جیتی وہاں کی عوام نے سہولیات کی فراہمی میں نمایاں فرق دیکھا، سعید غنی
توہین عدالت لگنے کے باوجود اس موقف پر قائم ہوں کہ گھر توڑنا درست نہیں، سعید غنی
بلا امتیاز خدمت پیپلز پارٹی کا وژن ہے، سعید غنی
پیپلز پارٹی ہمیشہ غریب پرور رہی ہے، سعید غنی نے ماضی میں منتخب نمائندہ نہ ہونے کے باوجود اس شہر کو کئ ترقیاتی منصوبے دئیے، وقار مہدی
ڈی ایم سی ایسٹ ترقیاتی کاموں میں آگے ہے، کئ منصوبے افتتاح کے منتظر ہیں، رحمت اللہ شیخ

کراچی(پ ر)صوبائ وزیر محنت سندھ سعید غنی نے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی، اقبال ساند اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کے ہمراہ شانتی نگر میں لال فٹبال گراؤنڈ اور منظور کالونی میں حنیف شہیدپارک وشاہین گراؤنڈ کی تعمیروترقی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، دونوں منصوبے کلک اور بلدیہ شرقی کے اشتراک سے سر انجام دئیے جارہے ہیں، شانتی نگر میں سنگ بنیاد رکھنے کے بعد شاہین گراؤنڈ میں دونوں مقامات کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کر کے پیپلز پارٹی اور موجود وزیر، معاونین وزیراعلی سندھ افسران ودیگر کو زبردست الفاظ میں سراہا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ 453 روپے کی لاگت سے دونوں منصوبے سر انجام دئیے جائیں گے جو کہ عالمی معیار کے مطابق ہونگے، پیپلز پارٹی کو پینتیس سال سے شہر میں منتخب ہونے والوں کی جگہ منتخب کیا گیا تو انہوں نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیا کہ بلا امتیاز خدمت کرتے ہیں اور یہ نہیں دیکھتے کہ ان کا ووٹ بینک کہاں کہاں ہے، اپنے حلقہ انتخاب سمیت شہر میں بلا امتیاز ترقیاتی اسکیمیں سر انجام دیں, توہین عدالت لگنے کے باوجود یہ موقف ہے کہ کسی کے گھر نہیں ٹوٹنے چاہیئں کسی کو بھی بے گھر نہیں کرنا چاہتے اگر ضرورت ہو تو اس کے متبادل جگہ یا معاوضہ ملنا چاہیئے منظور کالونی، محمودآباد وملحقہ آبادیوں کے مسائل حل کئے ہیں
آئندہ بھی جو دیرینہ مسائل ہیں انہیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، شہر میں سب جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کیلئے عوام سر چشمہ ہیں جب بھی موقع ملا عوام کی خدمت سے کبھی گریز نہیں کیا میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے نہ وزارتیں مانگی ہیں اور نہ ہی کچھ اور جو باتیں انہوں نے کی ہیں وہ ہمارا بھی موقف ہے، بلدیاتی انتخابات میں کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا البتہ یوسی کی سطح پر پیپلز پارٹی کے رہنما ضرورت کے تحت اتحاد کر سکتے ہیں، ہماری کارکردگی سب کے سامنے ہے عوام نے اعتماد اور سپورٹ دی تو اگلا مئیر پیپلز پارٹی سے ہوگا، معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ وقار مہدی اور اقبال ساند نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو سامنے رکھا ہے،ہر علاقے میں ترقیاتی کام اس کاثبوت ہیں، پیپلز پارٹی غریب پرور جماعت ہے جس میں سعید غنی جیسے لوگ موجود ہیں جو ماضی میں منتخب نمائندہ نہ ہونے کے باوجود اس شہر کو کئ ترقیاتی منصوبے دے چکے ہیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے اس موقع پر کہا کہ ضلع شرقی کو ترقیاتی منصوبوں کا مرکز بنایا ہے جس میں وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ اور وزیر محنت سعید غنی کی معاونت کا شکر گزار ہوں، بلدیہ شرقی میں کئ ترقیاتی منصوبے تکمیل ہوچکے ہیں جن کا کچھ ہی دنوں میں افتتاح کروایا جائے گا،
اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر کلک جنید احمد خان، فوکل پرسن ایسٹ عبدالغنی شیخ، پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید ناگوری، فدا تنولی، قاضی بشیر، فرحان غنی، لالہ رحیم، محمد اقبال ودیگر بھی موجود تھے.



