
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے معروف میزبان و ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اپنے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی رحلت کے بارے میں جان کر نہایت افسردہ ہوں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
Saddened to learn of the passing of our MNA Aamir Liaquat. My condolences and prayers go to his family.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 9, 2022
خیال رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اپنے گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔



