افسران رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبے جلد ازجلد مکمل کروائیں ، رحمت اللہ شیخ

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کا سڑکوں کی استرکاری کے کاموں کا معائنہ

سڑکوں کی بہتری پر تاحال توجہ مرکوز ہے، رحمت اللہ شیخ

ضلع شرقی میں میونسپل سروسز بہتر بنانا اول روز سے ترجیح ہے، رحمت اللہ شیخ

کراچی(پ ر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ اول روز سے ترجیح رہی ہے کہ ضلع شرقی میں میونسپل سروسز بہتر بنائ جائیں،اس ترجیح کی وجہ سے ضلع شرقی میں مختلف میونسپل سروسز بہتری کی جانب گامزن ہیں.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاک 18 گلشن اقبال یوسی 22 اور رضا خان دلوزئی گوٹھ یوسی 30 میں سڑکوں کی استرکاری کے کاموں کے معائنے کے دوران کیا.
دورے کے دوران ان کے ہمراہ سپریٹندنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ،ایگزیکٹیو انجنئیرز امتیاز بھٹو، اقبال احمد ملاح، ڈائریکٹرز توقیر عباس اور آغا سمیر موجود تھے.
انہوں نے سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے معیار کا مکمل تجزیہ کیا اور کہا کہ سڑکوں کی صورتحال بہتر بنانے پر تاحال توجہ مرکوز ہے، اس سلسلے میں جو وسائل موجود ہیں انہیں بھرپور استعمال میں لایا جارہا ہے انہوں نے موجود افسران کو ہدایت کی کہ رواں سال میں جو بھی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں انہیں جلد ازجلد مکمل کروایا جائے،انہوں نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانے کے ساتھ اپنے متعلقہ عملے کو پابند کریں کہ وہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور کوالٹی کا جائزہ لیں تاکہ جلد بازی میں غیر معیاری ترقیاتی کاموں کی بیخ کنی کو یقینی بنایا جاسکےـ

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں