شہباز شریف کو ڈیل دے کر پہلے ہی کافی تنازعات کھڑے کر دئیے گئے ہیں: فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک میں آنے اور مریم نواز لندن جانے کیلئے نئی ڈیل چاہتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے واضح طور پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان معاملات پر ڈیل اور ڈھیل دونوں ہی اداروں کی آبرو کیلئے خطرہ ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ احتیاط لازم ہے، شہباز شریف کو ڈیل دےکر پہلے ہی کافی تنازعات کھڑے کر دئیے گئے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet