
ایسوسی ایشن کے مطابق مئی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 5 فیصد کم ہوکر 31 لاکھ 50 ہزارٹن اور سیمنٹ کی بر آمدات 7 لاکھ 47 ہزار میٹرک ٹن رہی۔
مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مالی سال کے 11 ماہ میں سیمنٹ کی کھپت 4 کروڑ 76 لاکھ 20 ہزار ٹن رہی اور 11 ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 4 کروڑ 34 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی۔
مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق 11 ماہ میں مقامی کھپت گئے مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے مقابلے 1.83 فیصد کم رہی جبکہ 11 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات 43 فیصد کم ہوکر49 لاکھ میٹرک ٹن رہی۔
ترجمان اے پی سی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک کی غیریقینی صورتحال پر تشویش ہے، روپے کی قدرکم اور توانائی قیمتوں میں اضافہ صنعت کو متاثر کررہا ہے۔
ترجمان نے مطالبہ کیا کہ حکومت ملک میں سیاسی استحکام یقینی بنائے، آئندہ سال کے بجٹ میں صنعت کے خدشات، ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی شرح کم کرے۔



