ڈی ایم سی ایسٹ کی آمدنی بڑھانے کے لئے لوکل ٹیکس سے متعلق افسران فوری حکمت عملی بنائیں۔ رحمت اللہ شیخ

غیر ضروری اخراجات کنٹرول کر کے متوازن بجٹ بنایا جائے، فہیم خان

کراچی(پ ر) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے اجلاس کے دوران کہا ہے کہ لوکل ٹیکس، میونسپل سروسز فراہم کرنے والے اداروں کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ڈی ایم سی ایسٹ کی آمدنی بڑھانے کے لئے متعلقہ افسران فوری حکمت عملی بنائیں۔
انہوں نے محکمہ اکاؤنٹس کے افسران کو مشورہ دیا کہ پی او ایل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا لہذا نئے مالی سال کا بجٹ مہنگائ کو سامنے رکھتے ہوئے تشکیل دیا جائے۔
میونسپل کمشنر فہیم خان نے اس موقع پر کہا کہ بجٹ 2022-23 چیلنجنگ ہے، غیر ضروری اخراجات میں کمی کے ذریعے ان چیلنجز کو حل کیا جاسکتا ہے، ضلع شرقی کی بہتری کے لئے ترقیاتی بجٹ بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
چیف اکاؤنٹ آفیسر نوید احمد کولاچی نے دونوں افسران کو مالی سال 2022-23 کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ ایسا بجٹ تشکیل دیا جائے جوکہ متوازن ہونے کے ساتھ ترقیاتی لحاظ سے بہترین بجٹ ہو.
اجلاس میں سپریٹینڈنگ انجینئرز، سلمان میمن، مبین شیخ اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں