ایم کیوایم پاکستان کے فرمائشی پروگرام پر انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جانے لگی

مفاہمتی یوٹرن سیاست پیپلز پارٹی میں سماگئی

ایم کیوایم پاکستان کی بلدیاتی اداروں پر راج کرنے کی کوششیں ہوا میں معلق

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوجائے، تحریک انصاف کے ساتھ ساڑھے تین سال وفاقی حکومت میں بلاوجہ رہنے والی ایم کیوایم پاکستان کو ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کی مفاہمتی یوٹرن سیاست کا سامنا ہے ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر روایتی دیوار لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، وعدے پر وعدے کئے جارہے ہیں لیکن عہد وفا نبھانے پر غور نہیں کیا جارہا ہے ایم کیوایم پاکستان لالی پاپ چوسنے کی اس قدر عادی ہوچکی ہے کہ اس کی سیاست کا زیادہ کام لالی پاپس پر ہی چلایا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق پہلے ایم کیوایم پاکستان سے وعدہ کیا گیا کہ انہیں چار اضلاع اور بلدیہ عظمی کراچی میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیاں ان کی ایما پر کی جائیں گی لیکن ایسا کرنے سے پیپلز پارٹی گریزاں ہے اجلاس کے بعد اجلاس ہو رہے ہیں لیکن اونٹ کسی کروٹ بیٹھنے کو تیار نہیں ہے ایم کیوایم پاکستان کے تعیناتی کے منتظر ایڈمنسٹریٹرز سوٹ بوٹ خرید کر تعینات ہونے کیلئے تیار ہیں تو پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کے رکن نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے ڈیل کرنا شروع کر دی ہے اس ڈیل میں مختلف پیکیجز کے ذریعے ایم کیوایم پاکستان کو رام کیا جارہا ہے ایم کیوایم پاکستان اپنی من پسند منسٹری بلدیات کو حاصل کرنے کیلئے بھی سر دھڑ کی بازی لگا رہی ہے اور اس کے عوض وہ پیپلز پارٹی کی ہر بات ماننے کو تیار ہے لیکن پیپلز پارٹی جو گزشتہ کئی برسوں سے بلدیات کے ذریعے ایم کیوایم پاکستان کو تہس نہس کرنے کی پالیسی کے ساتھ مال بٹورو عمل سے اربوں روپے خرد برد کر چکی ہے وہ کسی طور بھی رضامند نہیں ہے کہ بلدیات کی منسٹری ان کے ہاتھ سے نکلے،مذکورہ پیپلز پارٹی رہنما ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیوں اور وزرات بلدیات سے پیچھے ہٹنے پر ایم کیوایم کو ہر من پسند وزارت دینے کیلئے تیار ہیں جبکہ ایم کیوایم پاکستان جو کہ کافی عرصے سے کراچی میں اپنی سابقہ پوزیشن بحال کرنے اور آئندہ انتخابات میں اپنی نشستیں واپس لینے کیلئے بلدیات میں دوبارہ داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے لیکن سیاسی دھماچوکڑیوں کا فن رکھنے والی پیپلز پارٹی یہ بات اچھی طرح جانتی ہے کہ ایم کیوایم کو رائیوول کا موقع فراہم کیا گیا تو کراچی میں قدم جمانے کی ساری کوششیں ناکام ہو جائیں گی اسی لئے پوری کوشش کی جارہی ہے کہ بلدیات سے ایم کیوایم پاکستان کو کوسوں دور رکھا جائے موجودہ صورتحال میں ایم کیوایم پاکستان اور پیپلز پارٹی میں دوریاں پیدا ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں دونوں پارٹیاں اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں لیکن نتائج حاصل نہیں ہوپارہے ہیں ممکنہ طور پر ایم کیوایم پاکستان مفاہمت ایکسپرٹ سیاستداں آصف علی زرداری سے رجوع کرے گی جس کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکے گی کہ بلدیات جیسی اہم وزرات اور ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں