جمشید زون بلدیہ شرقی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری
سڑکوں کی بہتری، گلیوں کی پختگی کے کام کئے جارہے ہیں
ترقیاتی کاموں کے ذریعے ضلع شرقی کے مکینوں کو سہولیات پہنچا رہے ہیں، رحمت اللہ شیخ
سڑکوں کی تعمیر سے قبل زیر زمیں کاموں کیلئے متعلقہ اداروں کو آن بورڈ لیا جارہا ہے، رحمت اللہ شیخ

کراچی(پ ر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ اور میونسپل کمشنر فہیم خان کی ہدایت پر جمشید زون بلدیہ شرقی کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں، اس سلسلے میں سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈآر سلمان میمن، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیرز ندیم زیدی، شہباز حسن اور سب انجنئیر ارشد نعیم کی نگرانی میں سی سی پیور بلاک ورک کے کام یوسی 4 پارسی گیٹ، بلوچ کالونی یوسی 5 اور یوسی 7 میں سرانجام دئیے گئے اسی طرح یوسی 4میں سڑکوں کی تعمیر سے قبل واٹر وال اسکوائر چیمبر کے کام کئے جارہے ہیں، یوسی 8 پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں سڑک کی تعمیر کی جارہی ہے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے مذکورہ کاموں کے معائنے کے دوران کہا ہے کہ ضلع شرقی میں ترقیاتی کام تسلسل سے جاری ہیں جس کے ذریعے ضلع شرقی کے مکینوں کو سہولیات پہنچا رہے ہیں،سڑکوں کی تعمیر سے قبل زیر زمیں کاموں کیلئے متعلقہ اداروں کو آن بورڈ لیا جارہا ہے جو زیر زمیں کام بلدیہ شرقی سر انجام دے سکتی ہے اسے سر انجام دیا جارہا ہے، کوشش ہے کہ سڑکوں کی تعمیر کے بعد ان پر کھدائ کا کوئ عمل نہ ہو جبکہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ سڑکوں پر جہاں بھی اسپیڈ بریکرز کی ضرورت ہے ان کی تعمیر کا بندوبست کیا جائے،ضلع شرقی کے مکینوں سے گزارش کرتا ہوں وہ اسپیڈ بریکرز بنانے کیلئے بلدیہ شرقی سے رجوع کریں،ازخود سڑکوں پر بے تکے اسپیڈ بریکرز بنا کر سڑکوں کو برباد نہ کریں انہوں نے کہا کہ مون سون سیزن تیزی سے قریب آرہا ہے گزشتہ سالوں کے تجربات کے مطابق جون میں ہی برسات شروع ہو جاتی ہے لہذا کوشش کرینگے کہ جن نالوں کی صفائ کی ذمہ داری بلدیہ شرقی کی ہے اسے مکمل کرلیا جائے.



