پچاس سے زائد دنوں میں چوتھے سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ کی آمد

بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز/میونسپل کمشنرز کی پوسٹوں کے بعد

سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ کی پوسٹ بھی میوزیکل چئیر بن گئ

مس عائشہ سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ تعینات کر دی گئیں

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)اعلی بلدیاتی افسران کو تعینات کرنے والا محکمہ لوکل گورئمنٹ بورڈ آج کل خود ہی تعیناتیوں اور تبادلوں کی زد میں ہے خاص طور ضمیر عباسی کے سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ کی حیثیت سے جانے کے بعد سیکریٹری بورڈ کی پوسٹ میوزیکل چئیر بن کر رہ گئ ہے جبکہ ضمیر عباسی کے دور میں بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز /میونسپل کمشنرز کی پوسٹیں میوزیکل چئیر بنی ہوئ تھیں جس طرح اسوقت کوئ بھی ایڈمنسٹریٹر/میونسپل کمشنر دنوں سے بمشکل مہینوں تک قیام پذیر رہتا تھا بالکل ایسی ہی صورتحال سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ کی پوسٹ کی ہے جہاں 50 سے زائد دنوں میں اب چوتھی تعیناتی عمل میں آئ ہے ضمیر عباسی کی جگہ رشید بروہی کو مذکورہ پوسٹ کا چارج دیا گیا جو بمشکل اس پوسٹ پر براجمان رہ سکے ان کو پوسٹ سے فارغ کرنے کے بعد راجہ طارق کو تعینات کیا گیا جو تعیناتی کے پانچویں روز سیکریٹری بورڈ سے ہٹا کر ڈی سی ایسٹ تعینات کر دئیے گئے ان کی جگہ سابق ڈی سی سینٹرل ایم بی دھاریجو کو سیکریٹری بورڈ تعینات کیا گیا لیکن وہ بھی تین دن میں ہی اس پوسٹ سے فارغ کر دئیے گئے اب اس پوسٹ پر مس عائشہ کو تعینات کیا گیا ہے جن کا نام بلدیات کے حوالے سے کبھی سامنے نہیں آیا جبکہ اس پوسٹ کیلئے کچھ نہ کچھ بلدیاتی حوالے سے معلومات ضروری ہیں، سابق سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ ضمیر عباسی کا طویل عرصے تک سیکریٹری بورڈ کی پوسٹ پر قیام کرنے کی سب سے اہم وجہ یہ تھی کہ وہ پہلے ہی ان ڈائریکٹ بلدیاتی امور کے حوالے سے کافی معلومات حاصل کر چکے تھے کیونکہ وہ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ زون تعینات تھے جہاں بلدیاتی اداروں کے حوالے سے کافی کیسز سامنے آنے کے بعد وہ سمجھ چکے تھے کہ بلدیات کیا ہے اور اسے کس طرح چلانا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے جانے کے بعد تو چل میں آیا کا محاورہ اپنایا جارہا ہے جبکہ کئ ایسے افسران محکمہ بلدیات میں ہی موجود ہیں جو اس پوسٹ کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں لیکن انہیں تعینات کرنے سے گریز کیا جارہا ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں