پیٹرول وڈیزل کی کٹوتیاں بلدیاتی خدمات کو متاثر کرسکتی ہیں

پیٹرول وڈیزل پر چلنے والے بلدیاتی ادارے پیٹرول کٹوتیوں میں مصروف

افسر شاہی جو کروڑوں روپے کا پیٹرول وڈیزل استعمال کر رہے ہیں،ان کے کوٹے اب بھی برقرار

بلدیاتی اداروں کا میونسپل سروسز کا نظام پیٹرول وڈیزل سے چلتا ہے

افسران وعملے کے پیٹرول وڈیزل میں کٹوتیاں بلدیاتی خدمات کو متاثر کرسکتی ہیں

کراچی:افسر شاہی کو جو کام کرنا چاہیئے وہ کام ایسے ادارے سر انجام دے رہے ہیں جن کی خدمات کا دارومدار ہی پیٹرول وڈیزل پر ہے، بلدیاتی اداروں کی جانب سے پیٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کٹوتی مہم شروع کی جاچکی ہے جس سے بلدیاتی اداروں کی میونسپل سروسز بری طرح متاثر ہونے کا امکان ہے جبکہ افسر شاہی میں بیٹھے افسران وملازمین جو کروڑوں روپے پیٹرول وڈیزل کی مد میں پھونک رہے ہیں پیٹرول وڈیزل کے کوٹے کو کم کرنے کو تیار نہیں ہیں افسر شاہی کے سینکڑوں ایسے افسران آج بھی موجود ہیں جو کسی کوٹے کے بغیر جتنا چاہے پیٹرول وڈیزل استعمال کر سکتے ہیں ان سے سوال جواب کرنے والا کوئ موجود نہیں اس کے برعکس بلدیہ عظمی کراچی سمیت دیگر بلدیاتی اداروں میں جہاں پیٹرول وڈیزل کا محدود کوٹہ افسران وملازمین کو فراہم کیا جاتا ہے اس پر قینچیوں کے بجائے درانتیاں چلائ جارہی ہیں جس سے کچھ بلدیاتی امور جو بلدیاتی ادارے سر انجام دے رہے ہیں ان کے بھی کم ہونے کا امکان ہے، روز مرہ کی بنیاد پر بلدیاتی ادارے کچھ کام کر رہے ہیں جس کا مکمل انحصار پیٹرول وڈیزل کی فراہمی پر ہے ایسے میں کٹوتیاں مزید مشکلات پیدا کر سکتی ہیں اور جہاں پیٹرول کٹوتیوں یا ان لمیٹیڈ کوٹے کو کم کر کے کوئ نقصان نہیں ہوسکتا وہاں کٹوتیوں کے متعلق سوچا بھی نہیں جارہا ہے، بلدیاتی افسران اور ملازمین کا کہنا ہے کہ پیٹرول وڈیزل کی کٹوتیاں شہریوں کو پریشان کرنے کے مترادف ہے، میونسپل سروسز کا سارا دارومدار پیٹرولیم مصنوعات پر ہے حکومت سندھ کو بلدیاتی اداروں کو پیٹرول کٹوتیوں سے روکنا چاہیئے اس کے برعکس انہیں ماہانہ او زیڈ ٹی فنڈ میں پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں اضافہ کرنا چاہیئے تاکہ بلدیاتی ادارے بہتر طریقے سے بلدیاتی امور سر انجام دے سکیں البتہ ایسے محکمہ جات جنہیں پیٹرولیم مصنوعات فراہم کئے بغیر کام چل سکتا ہے یا وہ افسران وملازمین جو دھونس دھمکیوں یا کسی دباؤ کی بنیاد پر بلاوجہ پیٹرولیم مصنوعات کا استعمال کر رہے ہیں ان کو فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی روک دینی چاہیئے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ پریشان کن اور مہنگائ میں اضافے کی نوید ہے جس سے افسر شاہی میں آنے والے افسران قطعی متاثر ہوتے دکھائ نہیں دے رہے لیکن بلدیاتی اداروں میں افسران وملازمین کو انتہائ کم مراعات مل رہی ہیں ان کو ملنے والی مراعات میں کٹوتیاں کسی طور بھی درست نہیں ہیں، بلدیاتی اداروں میں موجود اعلی افسران سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کا ڈھونگ رچانے کے بعد بلدیاتی خدمات کے دائرہ کار کو وسیع کرنے پر توجہ دیں اور کٹوتیوں جیسے مشورے دیکر بلدیاتی سربراہان کو گمراہ نہ کریں جس کا اطلاق بلدیاتی اداروں پر قطعی نہیں ہوتا بلکہ گمراہ کن مشورے دینے والے ایسے افسران اور ملازمین کی پیٹرولیم مصنوعات فراہمی کو بند کروانے جیسے مشورے دیں تاکہ بلدیاتی اداروں پر پیٹرولیم مصنوعات کا جو اضافی بوجھ پڑ رہا ہے وہ کم ہوسکے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں